Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
325 - 603
تَعَالٰی عَلَـیْہ نے فرمایا: ’’سب سے برا عمل وہ ہے جو آخرت سے متعلق ہو لیکن اس سے دنیا طلب کی جائے۔‘‘  (۱)
(2070)…حضرتِ سیِّدُنا یزید بن عبداللّٰہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے مروی ہے کہ حضرتِ سیِّدُنا مطرف بن عبداللّٰہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے فرمایا: میں نے حضرتِ سیِّدُنا عمران بن حصین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے عرض کی: ’’میں بوڑھی بیوہ سے بھی زیادہ جماعت کا محتاج ہوں کیونکہ میں جماعت میں تو اپنا قبلہ اور جہت پہچان لیتا ہوں لیکن جماعت سے علیحدگی میں معاملہ مجھ پر مشتبہ ہوجاتا ہے۔‘‘ حضرتِ سیِّدُنا عمران بن حصین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: ’’تم جب تک ڈرتے رہوگے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ تمہیں کفایت کرتا رہے گا۔‘‘  (۲)
(2071)…حضرت سیِّدُنا غیلان عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا مطرف بن عبداللّٰہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے فرمایا: ’’بوڑھی بیوہ جتنااپنے دامن پر بیٹھنے (یعنی اسے داغ دار ہونے سے بچانے) کی محتاج ہے میں اس سے بھی زیادہ جماعت کا محتاج ہوں۔‘‘  (۳)
شان الٰہی کی تعظیم کا درس:
(2072)…حضرتِ سیِّدُنا ثابت بنانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی سے مروی ہے کہ حضرتِ سیِّدُنا مطرف بن عبداللّٰہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے فرمایا: ’’بے شک اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی شان اس سے بلند ہے کہ اس کا ذکر کسی کتے یا گدھے کے پاس کیا جائے، تم میں کوئی اپنے کتے یا بکری کو کہتا ہے: اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ تجھے رسوا کرے، اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ تیرے ساتھ برا معاملہ کرے۔‘‘  (۴)
علم عمل سے افضل ہے:
(2073)…حضرتِ سیِّدُنا اسحاق بن سوید رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے مروی ہے کہ حضرتِ سیِّدُنا عبداللّٰہ بن مطرف رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ کثرت سے عبادت میں مشغول ہوئے تو ان کے والد حضرتِ سیِّدُنا مطرف بن عبداللّٰہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے فرمایا: ’’اے بیٹے!علم حاصل کرنا عمل (یعنی عبادت) سے افضل ہے۔ برائی دو نیکیوں کے درمیان ہوتی ہے۔ دو 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…صفۃ الصفوۃ، الرقم:۴۹۲، مطرف بن عبداللّٰہ، ج۳، ص۱۵۰۔
2…الطبقات الکبری لابن سعد، الرقم:۳۰۲۷، مطرف بن عبداللّٰہ بن الشخیر، ج۷، ص۱۰۴، باختصار۔
3…المصنف لابن ابی شیبۃ، کتاب الزھد، باب مطرف بن الشخیر، الحدیث:۲۳، ج۸، ص۲۴۷۔
4…المصنف لابن ابی شیبۃ، کتاب الزھد، باب مطرف بن الشخیر، الحدیث:۲۱، ج۸، ص۲۴۷۔