Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
320 - 603
اچھے دن کا سلام ہو، سلام ہو۔‘‘  (۱)
جھٹلانے والا زیادہ جھوٹا ہوتا ہے:
(2052)…حضرتِ سیِّدُنا قتادہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرتِ سیِّدُنا مطرف بن عبداللّٰہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ اور ان کا ایک رفیق اندھیری رات میں سفر پر نکلے اچانک ان کے کوڑے سے روشنی نمودار ہوئی۔ رفیق نے کہا: ’’اگر ہم یہ بات لوگوں کو بتائیں تو وہ ہمیں جھٹلائیں گے۔‘‘ حضرتِ سیِّدُنا مطرف بن عبداللّٰہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے فرمایا: ’’جھٹلانے والا زیادہ جھوٹا ہوتا ہے کیونکہ وہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی نعمتوں کو جھٹلاتا ہے۔‘‘  (۲)
(2053)…حضرتِ سیِّدُنا غیلان بن جریر عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَدِیْر سے مروی ہے کہ حضرتِ سیِّدُنا مطرف بن عبداللّٰہ  رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ اکثر دیہات کی طرف جایا کرتے تھے ، ایک بار اپنے بھتیجے کے ہمراہ واپس لوٹ رہے تھے کہ اچانک ان کے کوڑے سے تسبیح کی آواز سنائی دی، بھتیجے نے عرض کی: ’’اگر ہم نے لوگوں کو یہ بات بتائی تو وہ ہمیں جھٹلا ئیں گے۔‘‘ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے فرمایا: ’’جھٹلانے والا لوگوں میں سب سے زیادہ جھوٹا ہوتا ہے۔‘‘  (۳)
(2054)…حضرتِ سیِّدُنا ثابت بنانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی سے مروی ہے کہ ’’ایک مرتبہ حضرتِ سیِّدُنا مطرف بن عبداللّٰہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ اپنی عبادت گاہ سے لوٹ رہے تھے کہ رات کے اندھیرے میں آپ کا کوڑا روشن ہوگیا۔‘‘  (۴)
برتن بھی تسبیح کرتے:
(2055)…حضرتِ سیِّدُنا سلیمان بن مغیرہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے مروی ہے کہ ’’حضرتِ سیِّدُنا مطرف بن عبداللّٰہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ جب گھر میں داخل ہوتے تو گھر کے برتن بھی ان کے ساتھ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی تسبیح بیان کرتے۔‘‘  (۵)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…الزہد للامام احمد بن حنبل، اخبار مطرف بن الشخیر، الحدیث:۱۳۷۷، ص۲۵۷۔
2…الجامع لمعمر بن راشد علی ہامش المصنف لعبد الرزاق، باب مایعجل لاہل الیقین من الآیات،
	الحدیث:۲۰۷۱۰، ج۱۰، ص۲۵۵۔
3…تاریخ مدینۃ دمشق، الرقم:۷۴۵۶، مطرف بن عبداللّٰہ، ج۵۸، ص۳۲۱۔
4…المصنف لابن ابی شیبۃ، کتاب الزھد، باب مطرف بن الشخیر، الحدیث:۱۴، ج۸، ص۲۴۶۔
5…الزہد للامام احمد بن حنبل، اخبار مطرف بن الشخیر، الحدیث:۱۳۴۷، ص۲۵۳۔