Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
312 - 603
رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے فرمایا: ’’دل کی اصلاح عمل کی اصلاح پر اور عمل کی اصلاح نیت کی اصلاح پر موقوف ہے۔‘‘  (۱)
پانی کے ایک گھونٹ کے برابر بھی نہیں:
(2021)…حضرتِ سیِّدُنا ابومحمد باہلی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَلِی بیان کرتے ہیں: میں نے حضرتِ سیِّدُنا زہیربانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی کو کہتے سنا کہ حضرتِ سیِّدُنا مطرف بن عبداللّٰہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ اپنے بیٹے کے انتقال پر زلفوں میں کنگھی اور عمدہ جوڑا زیب تن کئے ہوئے محلے میں نکلے، کسی نے عرض کی: ’’آپ کو یہ حالت زیبا نہیں کیونکہ آپ کا بیٹا فوت ہوا ہے۔‘‘ فرمایا: ’’کیا تم مجھے یہ حکم دیتے ہو کہ میں محض مصیبت کا ہو کر رہ جاؤں، بخدا! اگر دنیاومافیہا (یعنی دنیا اور جو کچھ اس میں ہے) میری ملک ہو اور اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ یہ سب ایک گھونٹ پانی کے وعدے پر مجھ سے لے لے تو میں اس تمام کو پانی کے ایک گھونٹ کے ہم پلہ بھی نہیں سمجھتا چہ جائیکہ نمازوں، ہدایت اور رحمت کا اس سے تقابل کیا جائے۔‘‘  (۲)
(2022)…حضرتِ سیِّدُنا ثابت بنانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی سے مروی ہے کہ حضرتِ سیِّدُنا مطرف بن عبداللّٰہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے فرمایا: ’’اگر ساری دنیا میری ملک ہو پھر اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ بروزقیامت پلائے جانے والے ایک گھونٹ کے عوض مجھ سے لے لے تو میں سمجھوں گا کہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے مجھے ساری دنیا کی اچھی قیمت عطا فرما دی۔‘‘
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا محبوب:
(2023)…حضرتِ سیِّدُنا قتادہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے مروی ہے کہ حضرتِ سیِّدُنا مطرف بن عبداللّٰہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے فرمایا: ’’بندوں میں سے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کو محبوب ترین وہ صابر وشاکر بندہ ہے کہ اگر مصیبت میں مبتلا ہوتو صبر کرے اور نعمت میسر ہوتو شکر کرے۔‘‘  (۳)
(2024)…حضرتِ سیِّدُنا احمد بن ابی حواری عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْبَارِی بیان کرتے ہیں: میں نے حضرت ِ سیِّدُنا ابوسلیمان دارانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی کو کہتے سنا کہ حضرتِ سیِّدُنا مطرف بن عبداللّٰہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ اُون کا لباس پہن کر مساکین کی صحبت میں بیٹھتے، اس کے متعلق ان سے پوچھا گیا تو فرمایا : ’’میرے والد بڑے سخت تھے، میں یہ پسند کرتا ہوں کہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…الزہد للامام احمد بن حنبل، اخبار مطرف بن الشخیر، الحدیث:۱۳۲۳، ص۲۵۱۔
2…تاریخ مدینۃ دمشق، الرقم:۷۴۵۶، مطرف بن عبداللّٰہ، ج۵۸، ص۳۱۹۔
3…تاریخ مدینۃ دمشق، الرقم:۷۴۵۶، مطرف بن عبداللّٰہ، ج۵۸، ص۳۱۶۔