Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
309 - 603
(2012)…حضرتِ سیِّدُنا سالم عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْحَاکِم سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا عبداللّٰہ بن عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا بیان کرتے ہیں کہ میں بارگاہِ رسالت میں حاضر تھا کہ ایک شخص قریب سے گزرا، کسی نے عرض کی: ’’یارَسُوْلَ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! میں محض رضائے الٰہی کے لئے اس شخص سے محبت کرتا ہوں۔‘‘ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے دریافت فرمایا: ’’کیا اس کا نام جانتے ہو؟‘‘ عرض کی: ’’نہیں۔‘‘ ارشاد فرمایا: ’’اس سے نام پوچھو۔‘‘ چنانچہ، پوچھنے پر اس نے اپنا نام بتایا اور کہا: ’’تم رضائے الٰہی کے لئے مجھ سے محبت کرتے ہو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ تم سے محبت کرے۔‘‘ اس نے بارگاہِ رسالت میں حاضر ہو کرساری گفتگو عرض کی تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’(جنت) واجب ہوگئی۔‘‘  (۱)
سب سے برے لوگ:
(2013)…حضرتِ سیِّدُنا سالم بن عبداللّٰہ بن عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم حضرتِ سیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار مکہ مکرمہ، سردار مدینہ منورہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’لوگوں میں سب سے برے مجاہرین ہیں۔‘‘ صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہِمْ اَجْمَعِیْن نے عرض کی: ’’یارَسُوْلَ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!مجاہرین کون ہیں؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’جو رات میں گناہوں کا ارتکاب کریں اور اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ان کی پردہ پوشی فرمائے لیکن صبح کے وقت لوگوں سے بیان کرتے پھریں کہ گزشتہ رات ہم نے فلاں فلاں گناہ کیا۔‘‘ چنانچہ، وہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے پردہ (ستاری) کو پھاڑ دیتے ہیں۔‘‘  (۲)
جنتی پودے:
(2014)…حضرتِ سیِّدُنا سالم بن عبداللّٰہ بن عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم حضرتِ سیِّدُنا ابوایوب انصاری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کرتے ہیں کہ پیارے مصطفیٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: معراج کی رات حضرت جبرائیل عَلَـیْہِ السَّلَام مجھے حضرت ابراہیم خلیلُ اللّٰہ عَلَـیْہِ السَّلَام کے پاس سے لے کر گزرے تو انہوں نے پوچھا: ’’اے جبرائیل! تمہارے ساتھ کون ہے؟‘‘ عرض کی: ’’اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیب محمد صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔‘‘ آپ عَلَـیْہِ السَّلَام نے 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…سنن ابی داود، کتاب الادب، باب اخبار الرجل…الخ، الحدیث:۵۱۲۵، ج۴، ص۴۲۹، بتغیر۔
2…المعجم الصغیر، الحدیث:۶۳۳، ج۱، ص۲۲۷، بتغیر۔