گئے، اب وہ زمین میں منوں مٹی تلے بدبودار مردار کی طرح ہیں کہ اگر کسی مسکین کے پہلو میں ہوتے تو اسے ان کی بدبو سے سخت اذیت پہنچتی۔‘‘ (۱)
(2005)…حضرتِ سیِّدُنا موسیٰ بن عقبہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا سالم بن عبداللّٰہ بن عمر رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ دن یا رات کے وقت جب بھی کسی قبر کے پاس سے گزرتے تو سلام ضرور کرتے(۲)، یوں کہتے: ’’اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم!‘‘ میں نے اس بارے میں ان سے پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ’’میرے والد گرامی حضرتِ سیِّدُنا عبداللّٰہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بھی اسی طرح کہتے تھے۔‘‘ (۳)
سیِّدُنا سالم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْحَاکِم سے مروی احادیث
حضرتِ سیِّدُنا سالم بن عبداللّٰہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے اپنے والد ماجد اور جلیل القدر صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن سے کثیر احادیث روایت کی ہیں، چند درج ذیل ہیں:
قابل رشک لوگ:
(2006)…حضرتِ سیِّدُنا سالم عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْحَاکِم اپنے والد حضرت سیِّدُنا عبداللّٰہ بن عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت کرتے ہیں کہ مکی مدنی سلطان، رحمت عالمیان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’حسد نہیں مگر دو پر: (۱)…وہ شخص جسے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے قرآن مجید کا علم عطا فرمایا اور وہ رات دن اس کے مطابق عمل کرتا ہے۔ (۲)…وہ شخص جسے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے مال عطا فرمایا اور وہ رات دن اس سے صدقہ کرتا ہے۔‘‘ (۴) (۵)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…وفیات الاعیان، الرقم:۲۵۲، سالم بن عبداللّٰہ، ج۲، ص۲۹۰تا۲۹۱۔
2…قبرستان میں سلام کرنے کا طریقہ: اَ لسَّلَامُ عَلَـیْکُمْ یَا اَ ہْلَ الْقُبُوْرِ یَغْفِرُاللّٰہُ لَنَا وَلَکُمْ اَ نْتُمْ سَلَفُنَا وَنَحْنُ بِالْاَثْر یعنی اے قبروالو! تم پر سلام ہو، اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہماری اور تمہاری مغفرت فرمائے، تم ہم سے پہلے آگئے اور ہم تمہارے بعد آنے والے ہیں۔
(سنن الترمذی، کتاب الجنائز، باب مایقول الرجل اذا دخل المقابر، الحدیث:۱۰۵۵، ج۲، ص۳۲۹)
3…المصنف لابن ابی شیبۃ، کتاب الجنائز، ماذکر فی التسلیم علی القبور…الخ، الحدیث:۵، ج۳، ص۲۲۱۔
4…صحیح مسلم، کتاب صلاۃ المسافرین، باب فضل من یقوم بالقران…الخ، الحدیث:۸۱۵، ص۴۰۷۔
5…دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 1197صفحات پر مشتمل کتاب بہار شریعت جلدسوم، صفحہ541پر صَدْرُالشَّرِیْعَہ، بَدْرُالطَّرِیْقَہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں: حسد سے مراد غبطہ ہے جس کو لوگ …