گوشت اور شراب:
(2000)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللّٰہ بن اسحاق عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق بیان کرتے ہیں: میں نے حضرتِ سیِّدُنا سالم بن عبداللّٰہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ کو فرماتے سنا کہ ’’گوشت کا سالن استعمال کرنے سے بچو کہ جس طرح شراب کی عادت پڑجاتی ہے اسی طرح اس کی بھی پڑ جاتی ہے۔‘‘ (۱)
(2001)…حضرتِ سیِّدُنا حنظلہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا سالم بن عبداللّٰہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ میں اس قدر عاجزی وانکساری تھی کہ اپنی ضرورت کی اشیاء خریدنے خود بازار جاتے۔ (۲)
(2002)…حضرتِ سیِّدُنا اشعب بن ام حمید رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بیان کرتے ہیں کہ میں حضرتِ سیِّدُنا سالم بن عبداللّٰہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ کی خدمت میں حاضر ہوا اس وقت آپ امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عمرفاروق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کا صدقہ تقسیم کر رہے تھے۔ میں نے ان سے سوال کیا تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے کھڑکی سے جھانک کر فرمایا: ’’اے اشعب! تو ہلاک ہو، سوال مت کر۔‘‘ (۳)
(2003)…حضرتِ سیِّدُنا اشعب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا سالم بن عبداللّٰہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے مجھ سے فرمایا: ’’اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے سوا کسی سے سوال مت کرو۔‘‘ (۴)
بدبودار مردار:
(2004)…حضرتِ سیِّدُنا حنظلہ بن ابی سفیان عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان بیان کرتے ہیں کہ امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عمر بن عبدالعزیز عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْعَزِیْز نے حضرتِ سیِّدُنا سالم بن عبداللّٰہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ کو خط لکھا کہ ’’امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عمر فاروق اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی کچھ نصیحتیں لکھ کر بھیجئے۔‘‘ چنانچہ، آپ نے لکھا: ’’اے عمر! ان بادشاہوں کو یاد کرو جن کی آنکھیں پھوڑ دی گئیں، جن کی لذت کبھی ختم نہیں ہوتی تھی، ان کے پیٹ کبھی بھرتے نہیں تھے پھٹ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…وفیات الاعیان، الرقم:۲۵۲، سالم بن عبداللّٰہ، ج۲، ص۲۹۰۔
2…صفۃ الصفوۃ، الرقم:۱۶۳، سالم بن عبداللّٰہ بن عمر، ج۲، ص۶۵۔
3…تاریخ مدینۃ دمشق، الرقم:۷۷۵، اشعب بن جبیر، ج۹، ص۱۴۸۔
4…سیر اعلام النبلائ، الرقم:۵۴۳، سالم بن عبداللّٰہ، ج۵، ص۳۸۶۔