Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
303 - 603
جہنم کا حکم ہوگا۔ چنانچہ، اسے بھی منہ کے بل گھسیٹ کر جہنم میں ڈال دیا جائے گا (۱)۔‘‘  (۲)
افضل عبادت:
(1996)…حضرتِ سیِّدُنا سلیمان بن یسار عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْغَفَّار حضرتِ سیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضور انور، شافع محشر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’دین میں سمجھ بوجھ حاصل کرنے سے بڑھ کر کوئی عبادت نہیں ہے۔‘‘ حضرتِ سیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ ایک گھڑی دین کی سمجھ بوجھ حاصل کرنا مجھے رات بھر کی عبادت سے زیادہ پسند ہے۔ یقینا ایک فقیہ شیطان پر ہزار عابدوں سے زیادہ بھاری ہوتا ہے۔ ہر چیز کا ایک ستون ہوتا ہے اور دین کا ستون فقہ ہے۔‘‘  (۳)
ایمان اور امانت:
(1997)…حضرتِ سیِّدُنا سلیمان بن یسار عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْغَفَّار حضرتِ سیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی ٔ رحمت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’تین چیزیں ایمان ہیں اور تین چیزیں امانت۔ (۱)…اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ پر ایمان لانا (۲)…تمام رسولوں عَلَیْہِمُ السَّلَام کی تصدیق کرنا اور (۳)…اس بات کا یقین رکھنا کہ دوبارہ زندہ کیا جائے گا، یہ ایمان ہیں اور امانت یہ ہیں: اللّٰہ عَزَّوَجَلَّنے بندے کو (۱)…نماز  (۲)…وضو اور (۳)…روزے پر امین بنایا ہے۔ بندے کی مرضی ہے عمل نہ کرے اور بیان کرتا پھرے کہ عمل کیا ہے (البتہ نہ کرنے پر پکڑ ہے)۔‘‘  (۴)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مفسرشہیر، حکیم الامت مفتی احمد یار خان نَعِیْمِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی مراٰۃ المناجیح، جلد1، صفحہ191 پر اس کے تحت فرماتے ہیں: معلوم ہوا کہ جیسے اخلاص والی نیکی جنت ملنے کا ذریعہ ہے ایسے ہی ریا والی نیکی جہنم اور ذلت حاصل ہونے کا سبب۔ یہاں ریاکار شہید، عالم اور سخی ہی کا ذکر ہوا، اس لئے کہ انہوں نے بہترین عمل کئے تھے جب یہ عمل ریا سے برباد ہوگئے تو دیگر اعمال کا کیا پوچھنا! ریا کے حج و زکوٰۃ اور نماز کا بھی یہی حال ہے۔
2…سنن النسائی، کتاب الجہاد، باب من قاتل لیقال…الخ، الحدیث:۳۱۳۴، ص۵۱۰، بتغیر۔
	السنن الکبری للبیھقی، کتاب السیر، باب بیان نیۃ التی…الخ، الحدیث:۱۸۵۴۹، ج۹، ص۲۸۳۔
3…سنن الدار القطنی، کتاب البیوع، الحدیث:۳۰۶۶، ج۳، ص۹۷، بتقدم وتاخر۔
4…اللباب فی علوم الکتاب، پ۳۰، الطارق، تحت الایۃ:۹، ج۲۰، ص۲۶۶-۲۶۷، بتغیرقلیل۔