Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
30 - 603
حضرتِ سیِّدُنا عُتْبَہ بن عبد سُلَمی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ
	حضرتِ سیِّدُنا ابوسعید بن اعرابی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِی سے منقول ہے کہ حضرتِ سیِّدُنا عُتبَہ بن عبدسُلَمی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ بھی اہلِ صفہ میں سے ہیں۔
عبادت کاحق ادانہیں ہوسکتا:
(1374)…حضرتِ سیِّدُنا  عُتبَہ بن عبدسُلَمی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’اگر کوئی بندہ اپنی پیدائش کے دن سے چہرے کے بل گر جائے یہاں تک کہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا میں (بوڑھا ہوکر) مرجائے تو بھی بروزِقیامت اس عبادت کو کچھ نہیں سمجھے گا۔‘‘  (۱)
سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَـیْہِ وَسَلَّم کی عطا:
(1375)…حضرتِ سیِّدُنا عُتبہ بن عبدسُلَمی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ میں نے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہٌعَنِ الْعُیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے لباس مانگا تو مدنی آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھے کتان کے دوکپڑے عطا فرمائے، اس کے بعد سے میں اپنے دوستوں میں خود کو عمدہ لباس والا دیکھتا تھا۔  (۲)
حضرتِ سیِّدُنا عُتْبہ بن نُدّر سُلَمی
رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ
	حضرتِ سیِّدُنا ابوسعید بن اعرابی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِی سے منقول ہے کہ حضرتِ سیِّدُنا عُتبہ بن ندر سُلَمی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ بھی اہلِ صفہ میں سے ہیں۔
اُجرت پرنکاح:
(1376)…حضرتِ سیِّدُنا عُلَیبن رَباح رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ فرماتے ہیں: میں نے صحابی ٔ رسول حضرتِ سیِّدُنا عُتبہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث عتبۃ بن عبدالسلمی، الحدیث:۱۷۶۶۶، ج۶، ص۲۰۳۔
2…سنن ابی داود، کتاب اللباس، باب فی لبس الصوف والشعر، الحدیث:۴۰۳۲، ج۴، ص۶۳۔