Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
292 - 603
سیِّدُنا قاسم بن محمد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الصَّمَد
سے مروی اَحادیث
	حضرت سیِّدُناشیخ حافظ ابونُعَیم احمد بن عبداللّٰہ اصفہانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی فرماتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا قاسم بن محمد عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الصَّمَد کی سند سے کثیر احادیث مروی ہیں، زیادہ تر مرویات احکام ومناسک حج کے بارے میں ہیں۔
(1972)…حضرتِ سیِّدُنا قاسم بن محمد عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الصَّمَد ام المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی ٔ اکرم، نورمجسم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے یہ آیت ِ مقدسہ تلاوت فرمائی: ہُوَ الَّذِیۡۤ اَنۡزَلَ عَلَیۡکَ الْکِتٰبَ مِنْہُ اٰیٰتٌ مُّحْکَمٰتٌ ہُنَّ اُمُّ الْکِتٰبِ وَاُخَرُ مُتَشٰبِہٰتٌؕ فَاَمَّا الَّذِیۡنَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمْ زَیۡغٌ فَیَتَّبِعُوۡنَ مَا تَشَابَہَ مِنْہُ ابْتِغَآءَ الْفِتْنَۃِ وَابْتِغَآءَ تَاۡوِیۡلِہٖۚ؃ وَمَا یَعْلَمُ تَاۡوِیۡلَہٗۤ اِلَّا اللہُ ۘؔ وَالرَّاسِخُوۡنَ فِی الْعِلْمِ یَقُوۡلُوۡنَ اٰمَنَّا بِہٖۙ کُلٌّ مِّنْ عِنۡدِ رَبِّنَاۚ وَمَا یَذَّکَّرُ اِلَّاۤ اُولُوا الۡاَلْبَابِ ﴿۷﴾ (پ۳، اٰل عمرٰن:۷)
ترجمۂ کنزالایمان: وہی ہے جس نے تم پر یہ کتاب اتاری اس کی کچھ آیتیں صاف معنی رکھتی ہیں وہ کتاب کی اصل ہیں اور دوسری وہ ہیں جن کے معنی میں اشتباہ ہے وہ جن کے دلوں میں کجی ہے وہ اشتباہ والی کے پیچھے پڑتے ہیں گمراہی چاہنے اور اس کا پہلو ڈھونڈنے کو اور اس کا ٹھیک پہلو اللّٰہ ہی کو معلوم ہے اور پختہ علم والے کہتے ہیں ہم اس پر ایمان لائے سب ہمارے رب کے پاس سے ہے اور نصیحت نہیں مانتے مگر عقل والے۔
	اور ارشاد فرمایا: ’’جب تم ان لوگوں کو دیکھو جو متشابہات کے بارے میں سوال کرتے ہیں تو سمجھ لو کہ یہی وہ لوگ ہیں جنہیں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے اہل زیغ کا نام دیا ہے، لہٰذا ان سے دور رہو۔‘‘  (۱)
خلافت صدیق اکبر:
(1973)…حضرتِ سیِّدُنا قاسم بن محمد عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الصَّمَد سے مروی ہے کہ ام المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے (درد سر کی وجہ سے)کہا: ’’ہائے میرا سر!‘‘ تو پیارے مصطفیٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’اگر یہ ہوگیا اور میں زندہ ہوا تو تمہارے لئے دعائے مغفرت کروں گا۔‘‘ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے کہا: 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…صحیح مسلم، کتاب العلم، باب النھی عن اتباع…الخ، الحدیث:۶۷۷۵، ص۱۴۴، بتغیرقلیل۔