ارشاد فرمایا: ’’بخار جہنم کی تپش سے ہے اور یہ جہنم سے مؤمن کا حصہ ہے۔‘‘ پھر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اسے دعا سے نوازا: ’’اے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ! اس کی تمنا پوری فرما۔‘‘ اس نے ایک دردناک آہ بھری اور اس کا انتقال ہوگیا۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’میری امت میں کچھ لوگ ایسے ہیں کہ اگر (کسی معاملے میں) و ہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ پر قسم کھا لیں تو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ان کی قسم ضرور پوری فرما دے۔‘‘ (۱)
اولیا وعلما کی زیارت عبادت ہے:
(1961)…حضرتِ سیِّدُنا عروہ بن زبیر رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ام المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے روایت کرتے ہیں کہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیب، حبیب لبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’علی کو دیکھنا عبادت ہے(۲)۔‘‘ (۳)
بدترین لوگ:
(1962)…حضرتِ سیِّدُنا عروہ بن زبیر رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ام المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے روایت کرتے ہیں کہ سرکارِ مکہ مکرمہ، سردارِ مدینہ منورہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’میرے صحابہ پر جرأت کرنے والے میری امت کے بدترین لوگ ہیں۔‘‘ (۴)
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مجمع الزوائد، کتاب الجنائز، باب فی الحمّی، الحدیث:۳۸۲۸، ج۳، ص۳۸، دون قولہ اللھم اعطہ…الخ۔
2…امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کو دیکھنا کلمۂ توحید کہنے پر ابھارتا ہے جو افضل عبادات میں سے ہے۔ حضرت سیِّدُنا ابن الاعرابی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِی بیان کرتے ہیں کہ جب امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم لوگوں کے سامنے تشریف لاتے تو لوگ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کہتے ہوئے ان کی تعریف میں یوں رطبُ اللِّسان ہوتے کہ اس نوجوان سے زیادہ حسین و جمیل، صاحب علم و عزت، بردبار اور بہادر کوئی نہیں۔ گویا ان کی زیارت کرنا عبادت لسانی پر ابھارتا ہے جو بہت بڑی سعادت مندی ہے۔ (فیض القدیرشرح الجامع الصغیر، حرف النون، تحت الحدیث:۹۳۱۹، ج۶، ص۳۸۸)
3…المستدرک، کتاب معرفۃ الصحابۃ، باب النظرالی علیّ عبادۃ، الحدیث:۴۷۳۶،ج۴، ص۱۱۸، عن عمران بن حصین۔
4…الکامل فی ضعفاء الرجال لابن عدی، الرقم:۲۲۰۰، ابوبکربن عبداللّٰہ، ج۹، ص۱۹۹۔