رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے بتایا کہ ’’حضور نبی ٔ اکرم، نُوْر مجسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پہلی صف والوں کے لئے تین بار اور دوسری صف والوں کے لئے ایک بار(مغفرت کی) دعا فرماتے۔‘‘ (۱)
(1370)…حضرتِ سیِّدُناخالد بن معدان،حضرتِ سیِّدُناعبدالرحمن بن عمرو سلمی اور حضرتِ سیِّدُنا حجر بن حجر رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا عِرباض بن ساریہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ ان افراد میں سے ہیں جن کے متعلق یہ آیت ِ مبارکہ نازل ہوئی: وَّلَا عَلَی الَّذِیۡنَ اِذَا مَاۤ اَتَوْکَ لِتَحْمِلَہُمْ قُلْتَ لَاۤ اَجِدُ مَاۤ اَحْمِلُکُمْ عَلَیۡہِ ۪ (پ۱۰، التوبۃ:۹۲)
ترجمۂ کنزالایمان: اور نہ ان پر جو تمہارے حضور حاضر ہوں کہ تم انہیں سواری عطا فرماؤ تم سے یہ جواب پائیں کہ میرے پاس کوئی چیز نہیں جس پر تمہیں سوار کروں۔
ہم ان کی خدمت میں حاضر ہوئے، سلام عرض کیا اور کہا کہ ’’ہم آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے ملاقات کرنے، آپ کی مزاج پُرسی کرنے اور آپ سے علم حاصل کرنے کی غرض سے حاضر ہوئے ہیں۔‘‘ (۲)
پیش گوئی:
(1371)…حضرتِ سیِّدُنا عِرباض بن ساریہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ سرکارِ مدینہ، راحت ِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جمعہ کے دن ہمارے پاس تشریف لاتے اور ہمارے سروں پر چھوٹے چھوٹے عمامے ملاحظہ فرماتے تو ارشاد فرماتے: ’’اگر تم جان لیتے کہ (آخرت میں) تمہارے لئے کیا کچھ جمع کیا جارہا ہے تو کسی چیز سے محرومی تمہیں غمگین نہ کرتی اور فارس ورُوم ضرور فتح ہوں گے۔‘‘ (۳)
سیِّدُنا عِرباض رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ کی دُعا:
(1372)…حضرتِ سیِّدُنا عُروہ بن رُوَیم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے مروی ہے کہ حضرتِ سیِّدُنا عِرباض بن ساریہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث عرباض بن ساریۃ، الحدیث:۱۷۱۵۶، ج۶، ص۸۶۔
2…المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث عرباض بن ساریۃ، الحدیث:۱۷۱۴۵، ج۶، ص۸۳۔
3…المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث عرباض بن ساریۃ، الحدیث:۱۷۱۶۱، ج۶، ص۸۷۔
مسند الشامیین للطبرانی، الحدیث:۱۶۴۷، ج۲، ص۴۳۵۔