Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
275 - 603
عزت کب باعث ذلت ہے؟
(1925)…حضرتِ سیِّدُنا سعید بن مسیب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عمر فاروق اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضور انور، شافع محشر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’جس نے لوگوں سے عزت چاہی اللّٰہ عَزَّوَجَل اسے ذلیل و رسوا کردیتا ہے۔‘‘  (۱)
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا حق:
(1926)…حضرتِ سیِّدُنا سعید بن مسیب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عثمان غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی ٔ رحمت، شفیع امت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’جب اذان سنو تو فوراً نماز کی تیاری میں مشغول ہوجاؤ کیونکہ یہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے حقوق میں سے ہے۔‘‘  (۲)
جگر کا ٹکڑا:
(1927)…حضرتِ سیِّدُنا سعید بن مسیب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے مروی ہے کہ امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے شہزادیٔ کونین حضرتِ سیِّدَتُنا فاطمۃ الزہرا رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے پوچھا: ’’عورتوں کے لئے بھلائی کس میں ہے؟‘‘ جواب دیا: ’’عورتیں (غیرمحرم)مردوں کو دیکھیں اور نہ ہی (غیر محرم)مرد انہیں دیکھیں۔‘‘ جب یہ بات انہوں نے بارگاہِ رسالت میں عرض کی: توآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’فا طمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے۔‘‘  (۳)
خوف خدا کی برکت:
(1928)…حضرتِ سیِّدُنا سعید بن مسیب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمسے روایت کرتے ہیں کہ آقائے دوعالم، نورِمجسم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’جو اللّٰہ عَزَّوَجَل 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…الزھد للامام احمد بن حنبل، الزھد عبید بن عمیر، الحدیث:۲۳۰۸، ص۳۸۵۔
2…فردوس الاخبار، باب الالف، الحدیث:۱۰۴۰، ج۱، ص۱۵۹۔
3…صحیح البخاری، کتاب فضائل اصحاب النبی، باب مناقب فاطمۃ، الحدیث:۳۷۶۷، ج۲، ص۵۵۰۔