Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
274 - 603
اصلاح کرو پھر جو چاہو پہنو۔‘‘  (۱)
سیِّدُنا سعید بن مسیب رَحْمَۃُ اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہ
سے مروی اَحادیث
(1922)…حضرتِ سیِّدُنا سعید بن مسیب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے مروی ہے کہ امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عمر فاروق اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے مسجد نبوی کے منبر پر کھڑے ہو کر فرمایا: میںایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو عنقریب رجم (سنگسار کرنے) کو جھٹلائیں گے اورکہیں گے کہ ’’یہ حکم تو قرآن میں نہیں ہے۔‘‘ اگر میں قرآن میں زیادتی کرنے کو ناپسند نہ جانتا تو اس کے آخری ورق پر لکھوا دیتا کہ بے شک رَسُوْلُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے رجم کے حکم پر عمل کیا، امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے بھی اس پر عمل کیا اور میں نے بھی اس پر عمل کیا۔‘‘  (۲)
(1923)…حضرتِ سیِّدُنا سعید بن مسیب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے مروی ہے کہ امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عمر فاروق اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: ’’تم آیت ِرجم کے متعلق ہلاکت میں پڑنے سے بچو۔‘‘ پھر ماقبل روایت بیان کی۔  (۳)
پہلی اور آخری چیز:
(1924)…حضرتِ سیِّدُنا سعید بن مسیب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عمر فاروق اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کرتے ہیں کہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’امت سے سب میں پہلے امانت اٹھالی جائے گی اور آخر میں صرف نماز باقی رہ جائے گی اور بہت سے نمازی ایسے ہیں جن میں کوئی بھلائی نہیں۔‘‘  (۴)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…غذاء الالباب شرح منظومۃ الآداب، ج۲، ص۲۶۸۔
	موسوعۃ الامام ابن ابی الدنیا، التواضع والخمول، الحدیث:۱۵۲، ج۳، ص۵۶۵، باختصار۔
2…تہذیب التہذیب، حرف السین، الرقم:۲۴۷۰، سعید بن المسیب، ج۳، ص۳۷۵۔
3…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند عمربن الخطاب، الحدیث:۲۴۹، ج۱، ص۸۵۔
4…المعجم الصغیرللطبرانی، الحدیث:۳۸۸، ج۱، ص۱۳۸۔