Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
273 - 603
اچھی نیت سے مال جمع کرنا:
(1917)…حضرتِ سیِّدُنا یحییٰ بن سعید عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْمَجِیْد بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرتِ سیِّدُنا سعید بن مسیب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو فرماتے سنا: ’’اس آدمی میں کوئی بھلائی نہیں جو حلال کمائی سے مال جمع کرنے کا ارادہ نہ رکھے تا کہ اس سے خود پر واجب حقوق ادا کرے اور لوگو ں سے اپنی عزت کی حفاظت کرے۔‘‘  (۱)
(1918)…انہی سے مروی ہے کہ حضرتِ سیِّدُنا سعید بن مسیبرَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: ’’اس شخص میں کوئی بھلائی نہیں جو (اس نیت سے) مال سے محبت نہ کرے کہ اس سے صلہ رحمی کرے گا، امانت ادا کرے گا اور اس کے ذریعے مخلوق سے بے نیاز رہے گا۔‘‘  (۲)
(1919)…حضرتِ سیِّدُنا یحییٰ بن سعید عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْمَجِیْد بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا سعید بن مسیب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ترکہ میں دو یا تین ہزار دینار جبکہ ایک روایت کے مطابق 100دینار چھوڑے اور فرمایا: ’’میں نے اتنے دینار اس لئے چھوڑے ہیں تا کہ ان کے ذریعے دین اور حسب ونسب کو محفوظ رکھ سکوں۔‘‘  (۳)
 (1920)…حضرت سیِّدُنامحمد بن عبداللّٰہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا سعید بن مسیب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: ’’جو شخص اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ سے بے نیازی کی دعا کرتا ہے لوگ اس کے محتاج ہوجاتے ہیں۔‘‘  (۴)
(1921)…حضرتِ سیِّدُنا علی بن زید رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضر ت سیِّدُناسعید بن مسیب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے مجھے اون اور ریشم کا بُنا ہوا جبہ پہنے دیکھ کر فرمایا: ’’تم نے توبڑا عمدہ جبہ پہن رکھاہے۔‘‘ میں نے کہا: ’’اسے میں نے جلدی بیماری کی وجہ سے پہنا ہے اس لئے اسے نہیں اتارتا۔‘‘ فرمایا: ’’ پہلے اپنے دل کی 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…سیر اعلام النبلاء، الرقم:۴۵۵، سعید بن المسیب،ج۵، ص۲۲۹۔
2… شعب الایمان، باب التوکل باللّٰہ عزوجل والتسلیم، الحدیث:۱۲۵۲، ج۲، ص۹۲۔
3…شعب الایمان، باب التوکل باللّٰہ عزوجل والتسلیم، الحدیث:۱۲۵۳، ج۲، ص۹۲، باختصار۔
	سیر اعلام النبلاء، الرقم:۴۵۵، سعید بن المسیب، ج۵، ص۲۲۹، بدون ’’ترک مائۃ دینا‘‘۔
4…صفۃ الصفوۃ، الرقم:۱۵۹، سعید بن المسیب، ج۲، ص۵۸۔