Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
267 - 603
ہرجائز مقصد میں کامیابی:
(1902)…مروی ہے کہ حضرتِ سیِّدُنا سعید بن مسیب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: ’’میں ایک بار چاندنی رات میں مسجد میں داخل ہوا میرا خیال تھا کہ صبح ہوچکی ہے لیکن ابھی رات باقی تھی میں نے نماز ادا کی اور دعا مانگنے میں مصروف ہوگیا کہ اچانک مجھے اپنے پیچھے ایک غیبی آواز سنائی دی، کہنے والے نے کہا: ’’اے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے بندے! کہو۔‘‘ میں نے کہا: ’’کیا کہوں؟‘‘ آواز آئی کہو: ’’اَ للّٰھُمَّ اِنِّی اَسْاَ لُکَ بِاَ نَّکَ مَالِکُ الْمُلْکِ وَاِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْیئٍ قَدِیْرٌ وَمَا تَشَائُ مِنْ اَ مْرٍ یَّـکُن یعنی اے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں بے شک تو مالک الملک اور ہر چاہے پر قادر ہے اور جو تو چاہے وہ ہوجاتا ہے۔‘‘ حضر تِ سیِّدُنا سعید بن مسیب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ ’’میں نے ان کلمات کے ذریعے جب بھی کسی مقصد کے لئے دعا مانگی تو مجھے اس میں کامیابی حاصل ہوئی۔‘‘
حدیث پاک کی تعظیم:
(1903)…حضرتِ سیِّدُنا یعقوب بن مسیب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا مطلب بن حنظب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ حضرتِ سیِّدُنا سعید بن مسیب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی عیادت کے لئے آئے، آپ مرض کی وجہ لیٹے ہوئے تھے۔ حضرت سیِّدُنا مطلب بن حنظب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے کسی حدیث مبارکہ کے متعلق پوچھا تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اپنے پاس موجود لوگوں سے فرمایا: ’’مجھے بیٹھا ؤ!‘‘ جب بیٹھ گئے تو فرمایا: ’’میں ناپسند کرتا ہوں کہ لیٹے ہوئے حدیث پاک بیان کروں۔‘‘  (۱)
خلیفہ کا پیغام اور مردحق کا جواب:
(1904)…حضرتِ سیِّدُنا میمون بن مہران عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن سے مروی ہے کہ ایک بار عبدالملک بن مروان مدینہ طیبہ آیا، ایک رات نیند سے بیدار ہوا (اور کوشش کے باوجود دو بارہ نیند نہ آئی) تو اپنے دربان سے کہا کہ جاؤ جا کر مسجد میں دیکھو کہ کوئی قصہ گو مل جائے۔ دربان کو مسجد میں حضرتِ سیِّدُنا سعید بن مسیب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے علاوہ کوئی نظر نہ آیا دربان نے انگلی سے انہیں اپنی طرف آنے کا اشارہ کیا لیکن آپ (اوراد ووظائف میں مشغول ہونے کی وجہ) نہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…جامع بیان العلم وفضلہ، باب ذکر بعض من کان لا یحدث عن رسول اللّٰہ…الخ، الحدیث:۱۳۴۸، ص۴۹۶۔