Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
260 - 603
 اٹھائے ہوئے تھا۔ حضرتِ سیِّدُنا عبدالرحمن عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن نے حضرتِ سیِّدُنا سعید بن مسیب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو سلام کیا پھر دونوں باتیں کرتے ہوئے چلتے رہے حتی کہ جب حضرت سیِّدُنا عبدالرحمن عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن اپنے گھر کے قریب پہنچے تو خود گھر کی طرف روانہ ہوگئے اور غلام سے کہا کہ چراغ لے کر حضرت سیِّدُنا ابومحمد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الصَّمَد کے ہمراہ جاؤ (او ر انہیں گھرتک چھوڑ آؤ)۔‘‘ حضرتِ سیِّدُنا سعید بن مسیب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: ’’مجھے تمہاری روشنی کی ضرورت نہیں ہے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا (عطا کردہ) نور تمہاری روشنی سے بہتر ہے۔‘‘  (۱)
(1885)…حضرتِ سیِّدُنا یحییٰ بن سعید عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْمَجِیْد سے مروی ہے کہ حضرتِ سیِّدُنا سعید بن مسیب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ جہاں بھی ہوتے کثرت سے یہ دعا کرتے: ’’اَللّٰہُمَّ سَلِّمْ سَلِّمْ یعنی اے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ سلامتی عطا فرما۔‘‘  (۲)
درخت کی اِلتجا:
(1886)…حضرتِ سیِّدُنا عبدالرحمن بن حرملہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرتِ سیِّدُنا سعید بن مسیب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی نماز اور دن کے اعمال کو اچھی طرح یاد کرلیا تھا۔ رات کے اعمال کے متعلق میں نے ان کے غلام سے دریافت کیا تو اس نے بتایا کہ حضرت سیِّدُنا سعید بن مسیب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ہر رات ’’سورۂ ص و القرآن‘‘ تلاوت کرتے تھے۔ میں نے خصوصی طور پر یہ سورت پڑھنے کی وجہ پوچھی تو فرمایا ’’ایک بار کسی انصاری نے ایک درخت کے قریب اس سورت کی تلاوت کی جب آیت ِ سجدہ پر پہنچ کر سجدہ کیا تو درخت نے بھی سجدہ کیا۔ انصاری نے درخت سے یہ آواز سنی: اے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ! مجھے اس سجدے کے عوض اجر عطا فرما، مجھ سے گناہوں کا بوجھ اتار دے، مجھے شکر کی نعمت سے نواز اور میرے اس سجدے کو قبول فرما جیسے تونے اپنے بندۂ خاص حضرت سیِّدُنا داؤد عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے سجدے کو شرف قبولیت سے نوازا۔‘‘
تمام خوشبوؤں سے بہتر:
(1887)…حضرتِ سیِّدُنا عبدالرحمن بن حرملہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ کچھ لوگ ایک جنازہ اٹھائے حضرتِ سیِّدُنا سعید بن مسیب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے قریب سے گزرے جنازے کے ساتھ ایک شخص رجزیہ انداز میں
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…الطبقات الکبری لابن سعد، الرقم:۶۸۳، سعید بن المسیب، ج۵، ص۱۰۴، بتغیر۔
2…الطبقات الکبری لابن سعد، الرقم:۶۸۳، سعید بن المسیب، ج۵، ص۱۰۳۔