Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
259 - 603
(1879)…حضرتِ سیِّدُنا خالد بن داؤد بن ابی ہند رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرتِ سیِّدُنا سعید بن مسیب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے پوچھا: ’’کس چیز سے نماز باطل ہوتی ہے (یعنی مقبول نہیں ہوتی)؟‘‘ فرمایا: ’’فسق وفجور سے نماز باطل ہوجاتی ہے جبکہ تقویٰ نماز کو محفوظ رکھتا ہے۔‘‘
(1880)…حضرتِ سیِّدُنا یزید بن ابی حازم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْحَاکِم بیان کرتے ہیں کہ ’’حضرتِ سیِّدُنا سعید بن مسیب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ پے درپے روزے رکھا کرتے تھے۔‘‘  (۱)
(1881)…حضرتِ سیِّدُنا عبد الرحمن بن حرملہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت سیِّدُنا سعید بن مسیب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو فرماتے سنا کہ ’’میں نے 40حج کئے ہیں۔‘‘  (۲)
(1882)…حضرتِ سیِّدُنا عمران بن عبداللّٰہ بن طلحہ خزاعی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ ’’حضرت سیِّدُنا سعید بن مسیب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ رضائے الٰہی کے لئے خود کو مکھی سے بھی زیادہ حقیر سمجھتے تھے۔‘‘  (۳)
اتنی ہی مدد کافی ہے:
(1883)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللّٰہ بن محمد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الصَّمَد سے مروی ہے کہ حضرتِ سیِّدُنا سعید بن مسیب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: ’’نیک لوگ اطاعت الٰہی کے معاملے میں اپنے نفس کی ذرّہ برابر بھی تکریم نہیں کرتے اور اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی نافرمانی کے معاملے میں اپنے نفس کی خوب اہانت کرتے ہیں اور بندۂ مومن کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ اس کا دشمن نافرمانی میں مبتلا ہو۔‘‘  (۴)
(1884)…حضرتِ سیِّدُنا عبدالرحمن بن حرملہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ ایک بار حضرتِ سیِّدُنا سعید بن مسیب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ تیز بارش، کیچڑ اور تاریک رات میں عشا کی نماز پڑھ کرتشریف لارہے تھے کہ حضرتِ سیِّدُنا عبدالرحمن بن عمرو بن سہل عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْاَوَّل کی ان سے ملاقات ہوئی ان کے ساتھ ایک غلام بھی تھا جو چراغ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…الطبقات الکبری لابن سعد، الرقم:۶۸۳، سعید بن المسیب، ج۵، ص۱۰۰۔
2…الزہدللامام احمد بن حنبل، الحدیث:۲۲۶۱، زہد عبید بن عمیر، ص۳۷۹۔
3…الزہدللامام احمد بن حنبل، الحدیث:۲۲۵۷، زہد عبید بن عمیر، ص۳۷۹۔
4…صفۃ الصفوۃ، الرقم:۱۵۹، سعید بن المسیب، ج۲، ص۵۷-۵۸۔