Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
247 - 603
 ِتن کرتے ہیں۔‘‘  (۱)
مومن کی دو سواریاں:
(1846)…حضرتِ سیِّدُنا ضمرہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی نے فرمایا: ’’امید اور خوف مومن کی دوسواریاں ہیں۔‘‘  (۲)
محبت ِ دنیا کا و بال:
(1847)…حضرتِ سیِّدُنا حوشب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں: میں نے حضرت سیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی کوفرماتے سنا کہ ’’اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم! بنی اسرائیل نے محبت ِدنیا کی وجہ سے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی عبادت چھوڑ کر بت پرستی شروع کر دی تھی۔‘‘  (۳)
(1848)…حضرتِ سیِّدُنا ابوایوب عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَدُوْد بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت سیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی حضرت سیِّدُنا فرقد سَبَخِی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَلِی کے ساتھ مسجد میں تشریف لائے اور چند لوگوں کے پاس بیٹھ گئے جو محو گفتگو تھے۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ان کی گفتگو کی طرف توجہ فرمائی پھر حضرت سیِّدُنا فرقد سَبَخِی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَلِی کی جانب متوجہ ہو کر فرمایا: ’’اے فرقد! اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم! یہ لوگ عبادت سے اکتا گئے اور (مباح) کلام کو ہلکا جان کر اس میں مصروف ہوگئے ہیں۔ ان میں تقویٰ وپرہیزگاری کم ہے اسی وجہ سے عبادت چھوڑ کر گفتگو میں مصروف ہیں۔‘‘  (۴)
رزق تقسیم کیا جا چکا ہے:
(1849)…حضرتِ سیِّدُنا ابوہلال عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْجَلَال سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی نے فرمایا: ’’اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم! ہر بندے کا رزق تقسیم کردیا گیا ہے۔ چنانچہ، عاجز اور بے وقوف کے علاوہ ہر شخص 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…اخبار اصبہان، باب العین، من اسمہ علی، الحدیث:۴۰۲۶۵، ج۶، ص۱۶۶۔
2…الزہدللامام احمد بن حنبل، الحدیث:۱۴۹۷، اخبارالحسن بن ابی الحسن، ص۲۷۵۔
3…احیاء علوم الدین، کتاب ذم الدنیا، ج۳، ص۲۵۸۔
4…الزہدللامام احمد بن حنبل، الحدیث:۱۵۴۶، اخبارالحسن بن ابی الحسن، ص۲۸۱۔