میں ہر وقت فکرمند رہے۔‘‘ (۱)
(1788)…حضرت ِ سیِّدُنا اسد بن سلیمان عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان سے مروی ہے کہ حضرت ِ سیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی نے فرمایا: ’’دنیا میں غم واندوہ کا زیادہ ہونا نیک اعمال میں اضافے کا سبب ہے۔‘‘ (۲)
اچھی صحبت کااثر:
(1789)…حضرت سیِّدُنا سری بن یحیٰی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے مروی ہے کہ حضرت ِ سیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی نے فرمایا: ’’اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم! جس شخص نے بھی قرنِ اوّل (یعنی صحابہ کا زمانہ) پایا اس کے صبح وشام تمہارے درمیان غمزدہ حالت میں گزرتے ہیں۔‘‘
(1790)…حضرت سیِّدُنا سری بن یحییٰ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے مروی ہے کہ حضرت ِ سیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی نے فرمایا: ’’اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم! بندے کا قرآنِ مجید پر کامل ایمان اس وقت ہوتا ہے جب وہ غمزدہ، مرجھا یا ہوا، بیمار، پگھلا ہوا اور تھکا ماندہ ہوتا ہے۔‘‘
(1791)…حضرت ِ سیِّدُنا حوشب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے مروی ہے کہ حضرت ِ سیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی نے فرمایا: ’’اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم! اے ابن آدم! اگر تو قرآن مجید کی تلاوت کرتا اور اس پر ایمان رکھتا ہے تو دنیا میں تیرے غم اور خوف (خدا) میں اضافہ ہونا چاہئے اور تجھے بکثرت آہ وبکا کرنی چاہئے۔‘‘ (۳)
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ سے جنگ:
(1792)…حضرت ِ سیِّدُنا علقمہ بن مرثد رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ ’’تابعین میں سے آٹھ افراد ایسے ہیں جو زہد وتقویٰ کے اعلیٰ مرتبے پر فائز تھے۔ حضرت ِ سیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی بھی ان میں سے ایک ہیں۔ ہم نے لوگوں میں سے کسی کو ان سے بڑھ کر غمگین نہیں دیکھا۔ ہم جب بھی انہیں دیکھتے تو سمجھتے کہ یہ ابھی ابھی کسی مصیبت کا شکار ہوئے ہیں۔ حضرت سیِّدُناحسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرمایا کرتے تھے کہ ’’ہم ہنستے ہیں جبکہ ہمیں یہ خیال نہیں رہتا
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…موسوعۃ الامام ابن ابی الدنیا، کتاب الہم والحزن، الحدیث:۴۶، ج۳، ص۲۷۰۔
2…شعب الایمان، باب فی الخوف من اللّٰہ تعالٰی، الحدیث:۸۹۱،ج۱،ص۵۱۵، بتغیر قلیل، عن مالک بن دینار۔
3…الزہدللامام احمد بن حنبل، الحدیث:۱۴۵۳، اخبارالحسن بن ابی الحسن، ص۲۶۹۔