Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
199 - 603
عَزَّوَجَلَّکا ذکر اس قدر کثرت سے کروکہ جاہل تمہیں دیوانہ سمجھیں۔‘‘  (۱)
نفس کی خوشی:
(1756)…حضرت ِ سیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی سے مروی ہے کہ حضرت ِ سیِّدُنا ابومسلم خولانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی نے فرمایا: ’’(اے لوگو!) اس نفس کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے جس کی میں تعظیم کروں، اسے آسائشوں میں رکھوں، آزادی دے دوں اور کل بروزِقیامت وہ بارگاہِ الٰہی میں میری مذمت کرے لیکن اگر اسے ناراض کروں، تھکاؤں، کام میں مصروف رکھوں توکل قیامت میں وہ مجھ سے خوش ہو؟‘‘ لوگوں نے عرض کی: ’’آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ کا اس سے کیا تعلق ہے؟‘‘ فرمایا: ’’اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم! وہ میرا اپنا نفس ہے۔‘‘  (۲)
(1757)…حضرت سیِّدُنا سعید بن عبدالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْعَزِیْز سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا ابومسلم خولانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی نے فرمایا: ’’اگر کہا جائے کہ جہنم کے شعلے بھڑک اٹھے ہیں توپھربھی میںاپنے عمل میں مزید اضافہ نہ کر سکوں گا۔‘‘  (۳)
جنت میں داخل ہونے والوں کی اقسام:
(1758)…حضرت ِ سیِّدُنا قاسم عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْحَاکِم سے مروی ہے کہ حضرت ِ سیِّدُنا ابومسلم خولانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی امیرالمؤمنین حضرت ِ سیِّدُنا امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے دورِخلافت میں مشرف بااسلام ہوئے(۴)۔ ان سے پوچھا گیا کہ ’’پیارے مصطفیٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم، امیرالمؤمنین حضرت ِ سیِّدُنا ابوبکر صدیق، امیرالمؤمنین حضرت ِ سیِّدُنا عمر اور امیرالمؤمنین حضرت ِ سیِّدُنا عثمان غنی رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے زمانہ میں آپ کو اسلام قبول کرنے سے کس چیز نے روکے رکھا؟‘‘ فرمایا: ’’میں نے اس امت (کے لوگوں) کو تین قسموں پر پایا۔ ایک قسم بلاحساب وکتاب
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…الزہدللامام احمد بن حنبل، الحدیث:۲۲۵۲، زہد عبید بن عمیر، ص۳۷۸۔
	تاریخ مدینۃ دمشق، الرقم:۳۲۱۳، عبداللّٰہ بن ثوب، ج۲۷، ص۲۰۸۔
2…صفۃ الصفوۃ، الرقم:۷۴۵، ابو مسلم الخولانی، ج۴، ص۱۷۹۔
3…الزہدللامام احمد بن حنبل، الحدیث:۲۳۲۱، زہد عبید بن عمیر، ص۳۸۷۔
4…ان کے اسلام قبول کرنے کے بارے میں روایات مختلف ہیں۔ ایک روایت کے مطابق خلافت امیر معاویہ میں جبکہ ایک روایت کے مطابق خلافت صدیقی میں مشرف بااسلام ہوئے۔