Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
193 - 603
 پسند کرتا ہوں کہ کاش! میں ان درختوں میں سے ایک درخت ہوتاجسے کوئی سواری کھاکرمینگنیوں کی شکل میں کہیں پھینک دیتی اور بروزِقیامت حساب و کتاب کی مشقت سے نہ گزرناپڑتاپھرجنت ٹھکانا ہوتایاجہنم میں جلناپڑتا۔ اے ابن عامر! تیرے لئے ہلاکت ہو مجھے توبڑی ہولناکی (یعنی قیامت) کاخوف ہے۔‘‘  (۱)
گناہ میں پڑنے کا خوف:
(1737)…حضرت ِ سیِّدُنا مالک بن دینار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْغَفَّار بیان کرتے ہیں کہ حضرت ِ سیِّدُناہرم بن حیان عَلَـیْہِ رَحْمَۃُاللّٰہِ الْحَنَّان کو کسی علاقے کا گورنر بنایا گیا تو آپ نے خیال کیاکہ اب میری قوم میرے پاس آئے گی۔ چنانچہ، آپ نے اپنی قوم کی جانب سے آنے والے راستے میں آگ جلانے کا حکم دیا تاکہ قوم کے لوگ آپ تک نہ پہنچ سکیں، لہٰذا جب قوم کے لوگ آئے توآگ حائل ہونے کی وجہ سے دور ہی سے سلام کرنے لگے۔ حضرت سیِّدُنا ہرم بن حیان عَلَـیْہِ رَحْمَۃُاللّٰہِ الْحَنَّان نے فرمایا: ’’خوش آمدید! اے میری قوم! میرے قریب آجاؤ۔‘‘ کہا: ’’اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکی قسم! ہمارے اورآپ کے درمیا ن آگ حائل ہے جس کی وجہ سے ہم آپ کے قریب آنے کی طاقت نہیں رکھتے۔‘‘ آپ  رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے فرمایا: تم مجھے اُس آگ میں پھینکنا چاہتے ہو جو اِس آگ سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ہے، واپس لوٹ جاؤ۔‘‘(۲)
زمانے کے شر سے پناہ:
(1738)…حضرت ِ سیِّدُنا اسماعیل بن ابی خالد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَاحِد بیان کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُناہرم بن حیان عَلَـیْہِ رَحْمَۃُاللّٰہِ الْحَنَّان (اکثر) یہ دعاکرتے: اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ زَمَانٍ تَمَرَّدَ فِیْہِ صَغِیْرُھُمْ وَتَاَ مَّرَ فِیْہِ کَبِیْرُھُمْ وَتَقَرَّبَ فِیْہِ اٰجَالُھُمیعنی اے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ! میں اس زمانہ کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں جس میں چھوٹے نافرمان ہوجائیں اور بڑے حکم دینے لگیں گے جبکہ ان کی موت قریب سے قریب تر ہوتی جائے گی۔  (۳)
عہدہ چھوڑ دیا:
(1739)…حضرت ِ سیِّدُنا ابونضرہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے مروی ہے کہ امیرالمؤمنین حضرت ِ سیِّدُنا عمرفاروق
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…الزہد للامام احمد بن حنبل، الحدیث:۱۲۹۰، اخبار مالک بن عبد اللّٰہ الخثعمی، ص۲۴۶۔
2…الزہد للامام احمد بن حنبل، الحدیث:۱۲۸۶، اخبار مالک بن عبد اللّٰہ الخثعمی، ص۲۴۵، بتغیر قلیل۔
3…المصنف لابن ابی شیبۃ، کتاب الزہد، الشعبی، الحدیث:۳۱، ج۸، ص۲۸۴۔