Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
186 - 603
سائل کو پسندیدہ چیز کھلاتے:
(1716)…حضرت ِ سیِّدُنا نسیر بن ذعلوق رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا ربیع بن خثیم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ کے پاس جب کوئی سائل آکر (کھانے کا) سوال کرتا تو اپنے گھروالوں سے فرماتے: ’’اسے شکر کھلاؤ کیونکہ ربیع کو شکر پسند ہے۔‘‘  (۱)
(1717)…حضرت سیِّدُنا بکر بن ماعز رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا ربیع بن خثیم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ کی طبیعت فالج کے باعث جب زیادہ خراب ہوگئی تو منہ سے لعاب بہنا شروع ہوگیا ایک دن میں نے بکراہیت منہ سے لعا ب صاف کیا توآپ  رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے فرمایا: ’’اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم! بنو دیلم کا بارگاہِ الٰہی میں بڑائی کا اظہار کرنا مجھے پسند نہیں۔‘‘  (۲)
وہ مجھ سے بڑے ہیں:
(1718)…حضرت ِ سیِّدُنا مبارک بن سعید عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْمَجِیْد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ِ سیِّدُنا ابووائل رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے پوچھا گیا: ’’آپ بڑے ہیں یا حضرت سیِّدُنا ربیع بن خثیم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ؟‘‘ فرمایا: ’’عمر کے اعتبار سے تو میں بڑا ہوں لیکن عقل کے اعتبار سے وہ مجھ سے بڑے ہیں۔‘‘  (۳)
تربیت اولاد:
(1719)…حضرت ِ سیِّدُنا مسلم بطین عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْمُبِیْن سے مروی ہے کہ حضرت ِ سیِّدُنا ربیع بن خثیم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ کی صاحب زادی حاضر ہوئی اور عرض کی: ’’اباجان کیا میں کھیلنے چلی جاؤں؟‘‘ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے فرمایا: ’’چلی جاؤ! لیکن اچھی بات ہی کرنا۔‘‘  (۴)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…الطبقات الکبری لابن سعد، الرقم:۲۱۱۷، الربیع بن خثیم، ج۶، ص۲۲۴، مفہومًا۔
2…شعب الایمان، باب فی الخوف من اللّٰہ تعالی، الحدیث:۹۹۸۵، ج۷، ص۱۹۹۔
3…الزہد للامام احمد بن حنبل، الحدیث:۱۹۵۰، زہد محمد بن سیرین، ص۳۳۵۔
4…الطبقات الکبری لابن سعد، الرقم:۲۱۱۷، الربیع بن خثیم، ج۶، ص۲۲۴۔