Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
179 - 603
 مذمت کرتے ہیں؟‘‘ فرمایا: ’’اے ابن کوائ! تو ہلاک ہومیں اپنے نفس سے ہی راضی نہیں ہوں۔ اپنے نفس کی اصلاح سے فارغ ہوؤں توکسی دوسری جانب التفات کروں۔ بے شک لوگ دوسروں کے گناہوں کے معاملے میں تو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈرتے ہیں لیکن اپنے گناہوں کے معاملے میں بے خوف ہیں۔‘‘  (۱)
(1694)…حضرت ِ سیِّدُنا بکر بن ماعز رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ِ سیِّدُنا ربیع بن خثیم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے فرمایا: ’’لوگو ں کی دوقسمیں ہیں: مومن اور جاہل۔ مومن کو اذیت وتکلیف نہ دو اور جاہل سے جہالت سے پیش نہ آؤ۔‘‘  (۲)
(1695)…حضرت ِ سیِّدُنا ابووائل رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بیان کرتے ہیں کہ ہم حضرت ِ سیِّدُنا ربیع بن خثیم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ کے پاس آئے انہوں نے آنے کی وجہ پوچھی تو ہم نے کہاکہ ’’ہم آپ کے پاس اس لئے آئے ہیں کہ آپ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی تعریف وتوصیف اور اس کا ذکر کرتے ہیں، لہٰذاہم بھی آپ کے ساتھ مل اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی تعریف وتوصیف اور اس کا ذکرکریں گے۔‘‘ (یہ سن کر) حضرت سیِّدُنا ربیع بن خثیم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے فرمایا: ’’اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا شکرہے کہ تم میرے پاس اس لئے نہیں آئے کہ تم یوں کہتے کہ آپ شراب پیتے ہیں، لہٰذا ہم بھی آپ کے ساتھ مل شراب پئیں گے۔ آپ زنا کرتے ہیں، لہٰذا ہم بھی آپ کے ساتھ مل کر زناکریں گے۔‘‘  (۳)
چور کو بھی دعا دی:
(1696)…حضرت ِ سیِّدُنا عطاء بن مسلم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بیان کرتے ہیں: میں نے حضرت ِ سیِّدُنا علاء بن مسیب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ کو فرماتے سنا کہ ایک مرتبہ حضرت ِ سیِّدُنا ربیع بن خثیم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ کا گھوڑا چوری ہوگیا۔ ہم نشینوں نے عرض کی: ’’حضور چور کے لئے بددعا کیجئے!‘‘ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے فرمایا: ’’نہیں بلکہ میں تو اس کے لئے دعا ہی کروں گا۔‘‘ پھریوں دعافرمائی: ’’اے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ! اگر چور مالدار ہے تو اس کے دل کو قناعت کی توفیق  
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…الزہد للامام احمد بن حنبل، الحدیث:۱۹۶۹، زہد محمد بن سیرین، ص۳۳۷، بتغیر قلیل۔
	الطبقات الکبری لابن سعد، الرقم:۲۱۱۷، الربیع بن خثیم، ج۶، ص۲۲۲۔
2…الزہد للامام احمد بن حنبل، الحدیث:۱۹۳۲، زہد محمد بن سیرین، ص۳۳۲۔
3…الزہد للامام احمد بن حنبل، الحدیث:۱۹۳۵، زہد محمد بن سیرین، ص۳۳۲۔