Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
178 - 603
دیا۔ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ تشریف لے گئے اورلوگوں کوعصرکی نمازپڑھاکر واپس تشریف لائے پھر آواز دی لیکن کوئی جواب نہ ملا۔ پھر تشریف لے گئے، مغرب کی نماز پڑھاکر لوٹے اور آواز دی لیکن ان کی طرف سے پھر کوئی جواب نہ ملا حتی کہ سحری کے وقت سخت سردی کے باعث ہوش میںآئے۔‘‘  (۱)
(1692)…حضرت ِ سیِّدُنا ابووائل رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم حضرت ِ سیِّدُنا عبداللّٰہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے ساتھ کہیں جارہے تھے حضرت سیِّدُنا ربیع بن خثیم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بھی ہمارے ساتھ تھے۔ جب ایک لوہار کے پاس سے گزر ہوا تو حضرت ِ سیِّدُنا عبداللّٰہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ بھٹی کے قریب کھڑے ہوگئے اور تپتے ہوئے لوہے کودیکھنے لگے جونہی حضرت ِ سیِّدُنا ربیع بن خثیم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ کی نظر آگ پر پڑی تو قریب تھا کہ گر پڑتے۔ چنانچہ، حضرت ِ سیِّدُنا عبداللّٰہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ آگے تشریف لے گئے حتی کہ فرات کے کنارے واقع بھٹی پر پہنچ گئے۔ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے جب بھٹی کی بھڑکتی آگ دیکھی تو یہ آیت ِ مقدسہ تلاوت کی: اِذَا رَاَتْہُمۡ مِّنۡ مَّکَانٍۭ بَعِیۡدٍ سَمِعُوۡا لَہَا تَغَیُّظًا وَّ زَفِیۡرًا ﴿۱۲﴾وَ اِذَاۤ اُلْقُوۡا مِنْہَا مَکَانًا ضَیِّقًا مُّقَرَّنِیۡنَ دَعَوْا ہُنَالِکَ ثُبُوۡرًا ﴿ؕ۱۳﴾ (پ۱۸، الفرقان:۱۲،۱۳)
ترجمۂ کنزالایمان: جب وہ انہیں دور جگہ سے دیکھے گی تو سنیں گے اس کا جوش مارنا اور چنگھاڑنا اور جب اس کی کسی تنگ جگہ میں ڈالے جائیں گے زنجیر وں میں جکڑے ہوئے تو وہاں موت مانگیں گے۔
	(یہ سنتے ہی) حضرت ِ سیِّدُنا ربیع بن خثیم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بے ہوش ہوگئے۔ ہم انہیں ان کے گھروالوں کے پاس لے آئے۔ حضرت سیِّدُنا عبداللّٰہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ مغرب تک ان کے پاس تشریف فرمارہے۔ جب انہیں ہوش آیا تو پھر آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ اپنے گھرتشریف لے گئے۔  (۲)
اپنی اصلاح کی فکر:
(1693)…حضرت ِ سیِّدُنا عبداللّٰہ بن محمد کواء رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت سیِّدُنا ربیع بن خثیم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے کہا: ’’(کیابات ہے) ہم دیکھتے ہیں کہ آپ نہ توکسی کوبرا بھلاکہتے ہیں اور نہ ہی کسی کی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…الزہد للامام احمد بن حنبل، الحدیث:۱۹۳۰، زہد محمد بن سیرین، ص۳۳۲۔
2…الزہد للامام احمد بن حنبل، الحدیث:۱۹۴۵، زہد محمد بن سیرین، ص۳۳۴۔