ترجمہ: تیرے لئے نمک، روٹی اور فرات کا ٹھنڈاپانی کافی ہے کہ جسے حاصل کرنے کے بعد دروازہ بند کرکے پردہ ڈال دیا جائے۔پھر تھوڑا سا کھانا کھا کر نرم وملائم ثرید کھانے والوں سے ملاقات ہو تو جب وہ ڈکار لیں تم بھی ڈکار لو تاکہ یہ گمان کیا جائے کہ تمہیں بھی انواع و اقسام کے مزیدار کھانے کھلائے گئے ہیں۔ (۱)
سیِّدُنا مسروق رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے مروی اَحادیث
(1621)…حضرت ِ سیِّدُنا مسروق رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ حضرت سیِّدُنا عبداللّٰہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لولاک، سیاحِ افلاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’بدخلق آدمی برے شخص کو معاف نہیں کرتا جبکہ نیک خصلت شخص بری خصلت والے کو معاف کردیتا ہے۔‘‘ (۲)
زنا کے اَسباب:
(1622)…حضرت ِ سیِّدُنا مسروق رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ حضرت ِ سیِّدُنا عبداللّٰہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضورنبی ٔکریم، رء ُ وفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’آنکھیں زنا کرتی ہیں، ہاتھ زنا کرتے ہیں، پاؤں زنا کرتے ہیں اور شرم گاہ بھی زنا کرتی ہے۔‘‘ (۳)
(… تعریف اور سعادت…)
حضرت سیِّدُناامام عبداللّٰہ بن عمربیضاوی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُاللّٰہِ الْقَوِی(متوفی۵۸۶ھ)ارشادفرماتے ہیں کہ ’’جوشخص اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اوراس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی فرمانبرداری کرتاہے دُنیامیں اس کی تعریفیں ہوتی ہیں اورآخرت میں سعادت مندی سے سرفراز ہوگا ۔‘‘
(تفسیرالبیضاوی، پ۲۲، الاحزاب، تحت الایۃ:۷۱، ج۴، ص ۳۸۸)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…الجرح والتعدیل لابن ابی حاتم الرازی، سفیان الثوری، باب ما ذکر من زہد سفیان الثوری وورعہ، ج۱، ص۹۸،
بتغیرقلیل، عن سفیان الثوری۔
2…مسند ابی داود الطیالسی، مااسند عبداللّٰہ بن مسعود، الجزء الاول، الحدیث:۲۹۶، ص۳۸۔
3…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند عبداللّٰہ بن مسعود، الحدیث:۳۹۱۲، ج۲، ص۸۴۔