Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
156 - 603
حاجت ہو تو میرے نماز شروع کرنے سے پہلے پہلے بیان کردو۔‘‘  (۱)
(1612)…حضرت ِ سیِّدُنا ابراہیم بن محمد بن منتشر رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بیان کرتے ہیں کہ ’’حضرت ِ سیِّدُنا مسروق رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ اپنے اور اہل خانہ کے درمیان پردہ لٹکالیتے اور نماز میں مشغول ہوکر گھروالوں اور دنیا سے کنارہ کش ہو جاتے۔‘‘  (۲)
(1613)…حضرت ِ سیِّدُنا ابراہیم بن محمد بن منتشر رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ِ سیِّدُنا مسروق رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ فیصلہ کرنے پر اجرت نہ لیتے اور یہ آیت ِ مبارکہ تلاوت فرماتے:
اِنَّ اللہَ اشْتَرٰی مِنَ الْمُؤْمِنِیۡنَ اَنۡفُسَہُمْ وَ اَمْوَالَہُمۡ بِاَنَّ لَہُمُ الۡجَنَّۃَ ؕ (پ۱۱، التوبۃ:۱۱۱)
ترجمۂ کنزالایمان: بے شک اللّٰہنے مسلمانوں سے ان کے مال اور جان خرید لئے ہیں اس بدلے پر کہ ان کے لئے جنت ہے۔   (۳)
دنیاکی حقیقت:
(1614)…حضرت ِ سیِّدُنا ابراہیم بن محمد بن منتشر رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ فرماتے ہیں کہ حضرت ِ سیِّدُنا مسروق  رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ ہر جمعہ کو خچر پر سوار ہوتے اور مجھے اپنے پیچھے بٹھاکر مقام حیرہ میں کوڑا کرکٹ کے ایک پرانے سے ڈھیر پر تشریف لاتے اور خچر کو اس پر چڑھاکر فرماتے: ’’دنیا ہمارے پاؤں تلے ہے۔‘‘  (۴)
(1615)…حضرت ِ سیِّدُنا حمزہ بن عبداللّٰہ بن عتبہ بن مسعود عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَدُوْد بیان کرتے ہیں: مجھے خبر ملی ہے کہ حضرت ِ سیِّدُنا مسروق رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے اپنے بھتیجے کا ہاتھ پکڑا اور کوفہ میں کوڑا کرکٹ کے ایک ڈھیر پر چڑھ کر فرمایا: ’’کیا میں تجھے دنیا نہ دکھاؤں؟ یہ ہے دنیا جسے لوگوں نے کھایا اور فناکردیا، پہنا اور پرانا کر دیا، اس پر سوار ہوکر اسے لاغر وکمزور کر دیا، اس کے لئے خون بہایا، اس کی خاطر اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی حرام کردہ چیزوں کوحلال ٹھہرایا اور اسی کی خاطر قطع رحمی کی۔‘‘  (۵)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…تاریخ مدینۃ دمشق، الرقم:۷۳۷۰، مسروق بن عبدالرحمن، ج۵۷، ص۴۳۰۔
2…تاریخ مدینۃ دمشق، الرقم:۷۳۷۰، مسروق بن عبدالرحمن، ج۵۷، ص۴۳۰۔
3…سیراعلام النبلاء، الرقم:۳۸۴، مسروق بن الاجدع، ج۵، ص۱۰۵۔
4…المصنف لابن ابی شیبۃ، کتاب الامراء، ما ذکر من حدیث الامراء…الخ، الحدیث:۶۰،ج۷، ص۲۵۸۔
5…تاریخ مدینۃ دمشق، الرقم:۷۳۷۰، مسروق بن عبدالرحمن، ج۵۷، ص۴۳۱-۴۳۰۔