Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
151 - 603
نے ایسے شخص سے دعائے مغفرت کے لئے کہا ہے جو اپنے لئے بھی ایسی دعا کرنے سے عاجز ہے۔ ہاں! اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی اطاعت و فرمانبرداری کرو پھر دعا مانگو وہ تمہاری دعا ضرور قبول فرمائے گا۔‘‘  (۱)
قرآن پاک سے ناطہ جوڑو:
(1599)…قرشیوں کے آزادکردہ غلام حضرت سیِّدُنا ابوزکریا رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنے بعض مشائخ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا عامر بن عبداللّٰہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی عبیدہ نامی چچازاد بہن انہیں مجاہدات کرتے دیکھتی تو ثرید تیار کرکے ان کے پاس لاتی۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ محلے کے یتیموں کو کھانے کے لئے بلالیتے۔ وہ عرض کرتی: ’’میں نے ثرید اپنے ہاتھ سے بنائی ہے تاکہ آپ خود تناول فرمائیں۔‘‘ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے : ’’کیا ایسا تم نے مجھے فائدہ پہنچانے کے ارادے سے نہیںکیاتھا؟ (یتیموں کے کھانے میں میرے لئے زیادہ نفع ہے)۔‘‘نیزاپنی چچازادبہن سے فرماتے: ’’اے عبیدہ! دنیا سے ناطہ جوڑنے کی بجائے قرآنِ کریم سے ناطہ جوڑو کیونکہ جو قرآنِ کریم سے ناطہ نہیں جوڑتا وہ دنیا سے حسرت وافسوس کرتے ہوئے ہی رخصت ہوتا ہے۔‘‘  (۲)
بلاحساب جنت میں داخلہ:
(1600)…حضرت سیِّدُناحسن بصری عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی بیان کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا عامر بن عبدقیس رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ مسجد میں بیٹھا کرتے تھے لیکن کچھ عرصے بعدانہوں نے مسجدمیں بیٹھناچھوڑدیا ہم نے گمان کیا کہ آپ خواہشات کی پیروی کرنے والوں کی وجہ سے کنارہ کشی اختیار کررہے ہیں۔ چنانچہ، ہم ان کے پا س آئے اور عرض کی: ’’آپ مسجد میں بیٹھا کرتے تھے لیکن اب نہیں بیٹھتے (کیا وجہ ہے)؟‘‘ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: ’’ہاں! اب نہ بیٹھنے کی وجہ یہ ہے کہ مجلس میں بہت زیادہ شور وغل اور فضول گوئی ہونے لگی ہے۔‘‘ عرض کی: ’’ہم نے سمجھا کہ آپ نے خواہشات کی پیروی کرنے والوں کی وجہ سے کنارہ کشی اختیار کی ہے۔‘‘ پھر ہم نے عرض کی: ’’خواہشات کی پیروی کرنے والوں کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟‘‘ حضرت سیِّدُنا عامر عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْغَافِر نے فرمایا: ’’میں اس قابل کہاں کہ ان کے بارے میں کچھ کہوں۔ میں نے پیارے مصطفیٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زیارت سے مشرف 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…الزھد للامام احمد بن حنبل، زھدعامربن قیس، الحدیث:۱۲۴۱، ص۲۳۸۔
2…الزھد للامام احمد بن حنبل، زھدعامربن قیس، الحدیث:۱۲۵۴، ص۲۴۰۔