Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
15 - 603
حضرتِ سیِّدُنا عبداللّہ بن حارث زُبَیْدِی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ
	حضرتِ سیِّدُنا عبداللّٰہ بن حارث بن جزء زبیدی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کا شمار بھی اہلِ صفہ میں ہوتا ہے۔ عمر کے آخری ایام میں مصرمیں مقیم رہے۔ یہ بھی منقول ہے کہ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ، مَحْمِیَہ بن جزء زبیدی کے بھتیجے تھے۔ آخری عمر میں نابینا ہوگئے تھے۔ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نابینائی سے پہلے بھی لوگوں کو دیکھنے کے بجائے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے ذکر اور اس کی پاکی بیان کرنے کوہی اپنا انیس وغمخوار سمجھتے تھے۔
نیکیاں بڑھانے والاعمل:
(1347)…حضرتِ سیِّدُنا ابن وہب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ فرماتے ہیں کہ عبد العزیز بن مروان نے حضرتِ سیِّدُنا عبداللّٰہ بن حارث رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے بارے میں کہا: اگریہ وفات پاجائیں تو ان پر (گناہوں کا) کوئی بوجھ نہ ہوگا۔ حضرتِ سیِّدُنا عبداللّٰہ بن حارث رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرمایا کرتے تھے: ’’تکبیر وتسبیح مجھے بہت پسند ہیں یہ ضرور میزان میں نیکیاں بڑھاتی ہیں اور گناہ تو (اسلام کی وجہ سے) مٹ چکے ہیں۔‘‘
(1348)…حضرتِ سیِّدُناعقبہ بن مسلم رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے مروی ہے کہ حضرتِ سیِّدُنا عبداللّٰہ بن حارث بن جزء زبیدی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: ’’ایک دن ہم صفہ میں حضور نبی ٔپاک، صاحب ِ لولاک، سیاحِ افلاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہِ اقدس میں حاضرتھے کہ ہمارے لئے کھانا رکھا گیا ہم نے کھایا پھر نماز کے لئے اقامت کہی گئی تو ہم نے نماز ادا کی اور وضونہ کیا (۱)۔‘‘  (۲)
حضرتِ سیِّدُنا عبداللّہ بن عُمَر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا
	حضرتِ سیِّدُنا امام ابوعبداللّٰہ نیشاپوری عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی سے منقول ہے کہ حضرتِ سیِّدُنا عبداللّٰہ بن عمر بن
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مفسرشہیر، حکیم الامت مفتی احمد یار خاننَعِیْمِی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوی مراٰۃ المناجیح، جلد1، صفحہ253 پر فرماتے ہیں: نہ وضو شرعی نہ لغوی یعنی ہاتھ دھونا بلکہ ہاتھ پونچھے بھی نہیں تاکہ معلوم ہو کہ کھانے کے بعد ہاتھ دھونا یا پونچھنا فرض یا واجب نہیں سنت ہے جس کے کرنے پر ثواب نہ کرنے پر گناہ نہیں۔
2…المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث عبداللّٰہ بن الحارث بن جزء زبیدی، الحدیث:۱۷۷۲۱، ج۶، ص۲۱۵۔