Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
108 - 603
فاروق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اہلِ مدینہ کی عورتوں میں چادریں تقسیم فرمائیں تو ایک عمدہ قسم کی چادر بچ گئی۔ حاضرین میں سے کسی نے عرض کی: ’’اے امیرالمؤمنین! یہ چادر آپ اپنی زوجہ محترمہ حضرتِ سیِّدَتُنا ام کلثوم بنت علی المرتضیٰ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کو عطا فرما دیں۔‘‘ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: ’’حضرتِ ام سلیط رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا اس کی زیادہ حقدار ہیں کیونکہ وہ انصار کی ان عورتوں میں سے ہیں جنہوں نے پیارے مصطفیٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دست ِ اقدس پر بیعت کی اور غزوۂ احد کے دن ہمارے لئے (پانی کے) مشکیزے بھر کر لاتی تھیں۔‘‘  (۱)
حضرتِ سیِّدَتُنا خولہ بنت قیس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا
	نیک سیرت خاتون حضرتِ سیِّدَتُنا خولہ بنت قیس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا بھی صحابیہ ہیں۔
حلال میں برکت ہے:
(1525)…حضرتِ سیِّدُنا عبید سَنُوطا رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ ہم حضرتِ سیِّدُنا حمزہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی زوجہ محترمہ حضرتِ سیِّدَتُنا خولہ بنت قیس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے پاس گئے اور عرض کی: ’’اے ام محمد! ہمیں حدیث سنائیے۔‘‘ ان کے شوہر کہنے لگے: ’’اے ام محمد! تم جو حدیث بیان کرنا چاہتی ہو اس میں خوب غور وفکر کرلو کیونکہ بغیر دلیل وثبوت کے حضور نبی ٔکریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی (طرف منسوب کرکے) حدیث بیان کرنا سخت گناہ ہے۔‘‘ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے کہا: ’’میرے لئے برا ہو کہ میں حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی (طرف منسوب کرکے) ایسی حدیث بیان کروں جس سے تمہیں تو فائدہ ہو جبکہ میں رَسُوْلُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی طرف جھوٹ منسوب کروں۔‘‘ (پھر فرمایا:) میں نے حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ارشاد فرماتے سنا کہ ’’دنیا لذیذ اور سرسبز وشاداب ہے جو شخص حلال (ذرائع سے) مال کماتا ہے اس کے لئے اس میں برکت ڈال دی جاتی ہے اور بہت سے لوگ نفسانی خواہش کی پیروی کرتے ہوئے اللّٰہ و رسولعَزَّوَجَلَّ وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے مال میں تصرف کرتے ہیں قیامت کے دن ان کے لئے جہنم کی آگ ہوگی۔‘‘  (۲)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…صحیح البخاری، کتاب الجہادوالسیر، باب حمل النساء…الخ، الحدیث:۲۸۸۱، ج۲، ص۲۵۶۔
2…المعجم الکبیر، الحدیث:۵۷۷، ج۲۴، ص۲۲۷۔