Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
106 - 603
(1521)…حضرتِ سیِّدُنا عمیر بن اسود عَنْسِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُاللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں کہ میں حضرتِ سیِّدُنا عبادہ بن صامت رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے پاس گیا اس وقت وہ حمص کے ساحل پر موجود ایک خیمے میں قیام پذیر تھے۔ ان کی زوجہ محترمہ حضرتِ سیِّدَتُنا ام حرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا  بھی ان کے ساتھ تھیں۔ حضرتِ سیِّدَتُنا ام حرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے ہمیں ایک حدیث سنائی کہ میں نے نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ارشاد فرماتے سنا کہ ’’میری امت کا پہلا گروہ جو سمندر کے راستے جہاد کرے گا وہ جنتی ہے۔‘‘ میں نے عرض کی: ’’یارَسُوْلَ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! کیا میں بھی ان میں ہوں گی؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’ہاں! تم بھی ان میں ہوگی۔‘‘  (۱)
	حضرتِ سیِّدُنا ثور رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ ’’میں نے دورانِ سفر سمندر میں حضرتِ سیِّدَتُنا ام حرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کو یہ حدیث بیان کرتے سنا۔‘‘ حضرتِ سیِّدُنا ہشام رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: ’’میں نے قاقیس کے ساحل پر حضرتِ سیِّدَتُنا ام حرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی قبر دیکھی اور وہاں کچھ دیر قیام بھی کیا۔‘‘  (۲)
اہلِ قُبْرُص کا عقیدہ:
(1522)…حضرتِ سیِّدُنا ہشام بن غاز رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدَتُنا ام حرام بنت ِ ملحان رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی قبر قبرص کے مقام پر ہے اور وہاں کے لوگ کہتے ہیں کہ یہ نیک خصلت عورت کی قبر ہے۔‘‘  (۳)
حضرتِ سیِّدَتُنا ام وَرقہ انصاریہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا
	حضرتِ سیِّدَتُنا ام وَرقہ انصاریہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا  بھی صحابیہ ہیں۔ آپ  شہیدہ وقاریہ کے لقب سے مشہور ہیں۔ حضور نبی ٔرحمت، شفیع امت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اکثر انہیں شرف ملاقات سے نوازتے تھے۔
شہیدہ:
(1523)…حضرتِ سیِّدُنا ولید بن عبداللّٰہ جُمَیْع کوفی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُاللّٰہِ الْقَوِی سے مروی ہے کہ سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم حضرتِ سیِّدَتُنا ام وَرقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کو شرف ملاقات سے نوازنے کے لئے 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… صحیح البخاری، کتاب الجھادوالسیر، باب ما قیل فی قتال الروم، الحدیث:۲۹۲۴، ج۲، ص۲۸۸۔
2…دلائل النبوۃ للبیھقی، باب ماجاء فی اخبارالنبی…الخ، ج۶، ص۴۵۲۔
3…المعجم الکبیر، الحدیث:۳۱۶، ج۲۵، ص۱۳۰۔