'' مدینے کی حاضِری'' کے بارہ حُرُوف کی نسبت سے گھر میں آنے جانے کے 12 مَدَنی پھول
(1)جب گھرسے باہَر نکلیں تو یہ دُعا پڑھئے :
'' بِسْمِ اللہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللہِ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ''
ترجمہ ـ: اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نام سے ،میں نے اللہ عزَّوَجَلَّ پر بھروسہ کیا ۔ اللہ عزَّوَجَلَّ کے بغیر نہ طاقت ہے نہ قوَّت۔ (ابوداو،د، ج۴ ص۴۲۰ حدیث۵۰۹۵) اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس دعاکوپڑھنے کی بَرَکت سے سیدھی راہ پر رہیں گے ، آفتوں سے حفاظت ہو گی اور اللہُ الصَّمَدعَزَّوَجَلّ َکی مدد شاملِ حال رہے گی(2) گھرمیں داخل ہونے کی دعا:
اَللّٰھُمَّ اِنِّیۤ اَسْأَ لُکَ خَیْرَ الْمَوْلَجِ وَ خَیْرَ الْمَخْرَجِ بِسْمِ اللہِ وَلَجْنَا وَ بِسْمِ اللہِ خَرَجْنَا وَ عَلَی اللہِ رَبِّنَا تَوَ کَّلْنَا۔
(ترجمہ ـــ: اے اللہ عزَّوَجَلَّ!میں تجھ سے داخل ہونے