Brailvi Books

101 مدنی پھول
18 - 32
کاٹ لیجئے۔(اَیضاً)(4) جَنابت کی حالت (یعنی غُسل فرض ہونے کی صورت ) میں ناخُن کاٹنامکروہ ہے۔
(عالَمگیری ج ۵ ص۳۵۸)
 (5) دانت سے ناخن کاٹنا مکروہ ہے اور اس سے برص یعنی کوڑھ کے مرض کا اندیشہ ہے۔ (اَیضاً) (6) ناخُن کاٹنے کے بعد ان کو دَفن کر دیجئے اور اگر ان کو پھینک دیں تو بھی حَرَج نہیں ۔ (اَیضاً)(7)ناخن کا تَراشہ (یعنی کٹے ہوئے ناخن) بیتُ الْخَلاء یا غسل خانے میں ڈال دینا مکروہ ہے کہ اس سے بیماری پیدا ہوتی ہے ۔ (اَیضاً)(8) بدھ کے دن ناخن نہیں کاٹنے چاہئیں کہ برص یعنی کوڑھ ہوجانے کا اندیشہ ہے البتہ اگر اُنتالیس(39) دن سے نہیں کاٹے تھے، آج بد ھ کو چالیسواں دن ہے اگر آج نہیں کاٹتا توچالیس دن سے زائد ہوجائیں گے تو اس پر واجِب ہوگا کہ آج ہی کے دن کاٹے اس لیے کہ چالیس دن سے زائد ناخن رکھنا ناجائز و مکروہِ تحریمی ہے۔( تفصیلی معلومات کے لیے فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ جلد22 صَفْحَہ 574 ،685 ملاحظہ فرمالیجئے) (9)لمبے ناخن شیطان کی نشست گاہ ہيں یعنی ان پر شیطان بیٹھتا ہے ۔
( اِتحافُ السّادَۃ للزّبیدی ج۲ص۶۵۳ )
طرح طرح کی ہزاروں سنّتیں سیکھنے
Flag Counter