Brailvi Books

فیضان امام اہل سنت صفرالمظفر1440نومبر2018
70 - 70
’’امامِ اہلِ سنّت‘‘ سے ’’امیرِ اہلِ سنّت ‘‘کی محبت 
	عاشقِ اعلیٰ حضرت، امیرِ اہلِ سنّت، حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں: ’’ اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ مجھے بچپن ہی  سے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن سے محبت ہو گئی تھی‘‘ (تذکرہ امام احمد رضا)
امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو اللہ پاک نے بے شمار خوبیوں اور صلاحیتوں سے نوازا ہے، آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے نمایاں اوصاف میں ایک وصف ’’تصنیف‘‘ بھی ہے۔ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  یوں تو سینکڑوں کُتُب و رسائل کے مصنف ہیں لیکن آپ نے 1339 ھ (1973ء) میں جب اپنے تصنیفی سفر کا آغاز فرمایا تو سب سے پہلے اپنے آئیڈیل اعلیٰ حضرت، امامِ اہلِ سنّت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی سیرت پر رسالہ لکھا  جس کا نام ’’تذکرۂ امام احمد رضا‘‘ہے۔ کسی بھی مصنف کے لئے اس کی پہلی تصنیف سب سے یاد گار اور اہمیت کی حامل ہوتی ہے اور امیرِ اہلِسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا یہ رسالہ بلا شبہ آپ کی اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے عشق ومحبت اور وفا و رِضا کا واضح ثبوت ہے۔ آج سے 47 سال پہلے لکھا جانے والا یہ رسالہ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی زندگی کا بنیادی تعارف اور جامع خلاصہ ہے۔ اس رسالے کو پڑھنا اور اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے ایصالِ ثواب کیلئے اسے عام کرنا دنیا و آخرت میں ڈھیروں ڈھیر بھلائیوں کے حصول کا ذریعہ ہو گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ یہ رسالہ مکتبۃ المدینہ  کی کسی بھی شاخ سے ہدیۃ خریدا نیز دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net  سے ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ آؤٹ کیاجا سکتا ہے۔ 
صد سالہ عرسِ اعلیٰ حضرت کے موقع پر خصوصی شمارہ ’’فیضانِ امام اہلِ سنّت‘‘
	اعلیٰ حضرت، امامِ اہلِسنّت، عظیم البرکت، پروانۂ شمعِ رسالت، امامِ اَحمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کے ’’صَد (یعنی 100)‘‘سالہ عُرس ‘‘ (25 صفر المظفر 1440ھ) کے موقع پر عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کی طرف سے ’’ماہنامہ فیضانِ مدینہ‘‘ کا خصوصی شمارہ ’’فیضان، امامِ اہلِسنّت‘‘شائع ہو رہا ہے۔ ان شاء اللہ عزوجل جس میں آپ پڑھیں گے:
	اعلیٰ حضرت عظیم مسلم راہ نُما،  اعلیٰ حضرت ایک مُرید کامِل، اعلیٰ حضرت کی تفسیر مہارت ، اعلیٰ حضرت کے سائنسی افکار و تحقیقات، اعلیٰ حضرت اور کثرتِ دلائل، اعلیٰ حضرت کی تدریس، بیاناتِ اعلیٰ حضرت ، اعلیٰ حضرت اور خوش مزاجی ، اعلیٰ حضرت کی علمی بصیرت، معارفِ فتاویٰ رضویہ مثالوں کی روشنی میں، کلامِ رَضا کے کچھ اَدَبی شہ پارے، اعلیٰ حضرت کی شانِ فقاہت ، احباب و خلفائے اعلیٰ حضرت، اعلیٰ حضرت ایک ماہر توقیت دان ، اعلیٰ حضرت اور دعوتِ اسلامی، واہ کیا بات ہے سلاِم رضا کی!اس کے علاوہ اور بھی بہت کچھ۔ 
اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی تقریباً دنیا بھر میں 104 شعبہ جات سے زائد شعبہ جات میں دینِ اسلام کی خدمت کے لئے کوشاں ہے۔