Brailvi Books

فیضان امام اہل سنت صفرالمظفر1440نومبر2018
69 - 70
اسلامی بہنوں کی بیرونِ ملک کی مدنی خبریں
 مدنی کورسز عرب شریف،یوکے،ساؤتھ کوریا،عمان، ساؤتھ افریقہ، امریکہ،اسپین،بیلجیئم،ہند اور نیپال میں  68 مقامات پر”اپنی نماز درست کیجئے کورس“ہوئےجن میں کم و بیش 530 اسلامی بہنوں نے شرکت  کی۔ان مدنی  کورسز کی برکت سے 372اسلامی بہنوں نے مدرسۃُ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے،383 اسلامی بہنوں نےہر ماہ مَدَنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے  اور 320 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار مَدَنی مذاکرہ دیکھنے/سننے کی نیت کی۔٭عرب شریف،یوکے، قطر، امریکہ اور ہند کے 7 مختلف  مقامات پر K.G تا مڈل کلاس تک کے طلبہ و طالبات کے لئے ”حسنینِ کریمین کورس“منعقد کئے گئے جن میں 200 سے زائد اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ ٭یکم جولائی2018ء سے یوکے، کینیڈا، ایران، ہند اور فرانس میں 8مقامات پر 7دنوں کے” فیضانِ حج و عمرہ کورس“ منعقد ہوئےجن میں کم و بیش 65 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ ٭ مجلس حج وعمرہ(اسلامی بہنیں)کی ذمہ دار اسلامی بہنوں  کے لئے حیدرآباد ہند میں  2 مقامات پر 7 دن کے”فیضانِ رَفیقُ الحَرَمَین کورس“ (آن لائن) ہوئے، جن میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔٭جولائی اور اگست 2018ء میں ہند کے شہروں احمد آباد، تاجپور (ناگپور) اور یوپی  جبکہ  یوکے کے شہروں لندن، اولڈہم، بولٹن اورمانچسٹرمیں ”مَدَنی انعامات کورس“ ہوئےجن میں 1434اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مجلس تجہیزوتکفین کے اجتماعات:اگست 2018ء میں  ہند کے شہروں اجمیر، بیاور، بیکانیر، جودھپور، کانپورمیں  اور یوکے میں مختلف مقامات پر مجلس تجہیز و تکفین کے  اجتماعات منعقد ہوئےجن میں کم وبیش 1214 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔مختلف مدنی خبریں جولائی 2018ء میں مختلف ممالک میں اسلامی بہنوں  نے مدنی دورے  کئے جن میں کم وبیش 18714 اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔٭جولائی 2018ءمیں مختلف مواقع پر اجتماعاتِ ذکر و نعت منعقد کئے گئے جن کی برکت سے 1799 اسلامی بہنوں  نے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات  میں شرکت کی۔ ٭ہند کے شہر گھاٹکپور سمیت دیگر مقامات پر  تربیتی حلقوں کی ترکیب بنی جن میں 44اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت پائی۔