اسلامی بہنوں کی مدنی خبریں
(Madani News of Islamic Sisters)
مدنی کورسز 20ذوالقعدۃ الحرام 1439ھ سے پاکستان کے شہروں زَم زَم نگر حیدر آباد، مدینۃُ الاولیاء ملتان، سردارآباد فیصل آباد، گلزارِ طیبہ سرگودھا اور گجرات میں واقع اسلامی بہنوں کی مدنی تربیت گاہوں میں 12دن کے ”اسلامی زندگی کورس “ہوئے۔ ٭یکم جولائی 2018ء سے پاکستان بھر میں کم و بیش 204مقامات پر 12دن کے ”اپنی نماز درست کیجئے کورس“ منعقد ہوئے،ان کورسز کی برکت سے 2241اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے، 1644اسلامی بہنوں نے مدرسۃُ المدینہ بالغات میں پڑھنے اور 2300 اسلامی بہنوں نے روزانہ فکر ِمدینہ کرنے کی نیت کی۔ ٭مجلس حج وعمرہ(اسلامی بہنیں)کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے 7دن کا”فیضانِ رفیق الحرمین کورس“ ہوا جس میں انہیں حج و عمرہ کے مسائل اور حجّن اسلامی بہنوں میں مدنی کام کرنے کا طریقہ سکھایا گیا۔ ان تمام مدنی کورسز میں 3637 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت پائی۔تجہیز و تکفین اجتماعات: مجلسِ تجہیز و تکفین(اسلامی بہنیں) کے تحت 376 مقامات پر اجتماعاتِ ذکرو نعت برائے ایصالِ ثواب کا انعقاد کیا گیا جن میں انفرادی کوشش کی برکت سے 740 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی اور 69 اسلامی بہنوں نے مدرسۃُ المدینہ بالغات میں داخلہ لیا۔ ٭خواتین کوغسلِ میت دینے والی اسلامی بہنوں کی مدنی تربیت کے لئے پاکستان بھر میں مختلف مقامات پر تربیتی اجتماعات کا انعقادکیا گیا جن میں 5001اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔دارُالمدینہ اور جشنِ آزادیاَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ دارُالمدینہ للبنات میں جشنِ آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا اس سلسلے میں ہونے والی تقاریب میں دارُالمدینہ کے مدنی منّوں اور مدنی منّیوں نے پاکستانی جھنڈوں کے بیج سجائے حُبُّ الوَطنی سے لبریز ملی ترانوں اور تقاریر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور دارُالمدینہ کو جھنڈوں، جھنڈیوں اور مختلف چارٹس لگا کر سجایا۔تنظیمُ المدارس اہلِ سنّت پاکستان کے امتحانات میں جامعاتُ المدینہ(للبنات) کی طالبات کی پوزیشنیں: تنظیمُ المدارس اہلِ سنّت پاکستان کے امتحانی نتائج میں جامعاتُ المدینہ للبنات کی طالبات نے پاکستان سطح پر پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کیں۔ تنظیمُ المدارس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٭درجہ عالیہ (بی اے) میں بنتِ محمد اسماعیل (جامعۃُ المدینہ للبنات، بابُ المدینہ کراچی) نے 1086/1200 نمبر لے کر دوسری پوزیشن ٭درجہ خاصہ (ایف اے) میں بنتِ عبادت (جامعۃُ المدینہ للبنات،راولپنڈی) نے 1144/1200 نمبرز حاصل کرکے پہلی پوزیشن ٭ بنتِ محمد اکسیر (جامعۃُ المدینہ للبنات، بابُ المدینہ کراچی) نے 1132/1200 نمبرز حاصل کرکے دوسری پوزیشن اور ٭ بنتِ ظہور احمد شاہ (جامعۃُ المدینہ للبنات، سردارآباد فیصل آباد)نے 1126/1200 نمبرز حاصل کرکے تیسری پوزیشن ٭درجہ عامّہ (میٹرک) میں بنتِ محمد ندیم(جامعۃُ المدینہ للبنات، بابُ المدینہ کراچی) نے 1170/1200 نمبرز حاصل کرکے پہلی پوزیشن ٭ بنتِ عامر سہیل(جامعۃُ المدینہ للبنات، بابُ المدینہ کراچی) نے 1159/1200 نمبرز حاصل کرکے دوسری پوزیشن اور ٭بنتِ محمد شکیل (جامعۃُ المدینہ للبنات، بابُ المدینہ کراچی) نے 1155/1200 نمبرز حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔شعبہ تعلیم کی مدنی خبریںشعبۂ تعلیم کے تحت 29 جولائی 2018ء کو بابُ المدینہ کراچی میں ٹیچرز مدنی تربیتی اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”استا د کو کیسا ہو نا چاہئے؟“کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیا ن کیا۔ا س تربیتی اجتماع میں بنتِ عطّار سَلَّمَہَا الغفَّار نے بھی شرکت فرمائی اور شریک اسلامی بہنوں کو مدنی پھول اور تحائف عطا فرمائے۔ ٭جولائی 2018ء میں 1088 تعلیمی اداروں سے وابستہ شخصیات اسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی۔ ٭66 شخصیات اسلامی بہنوں نے جامعاتُ المدینہ للبنات اور دارُالمدینہ کے دورے کئے۔ ٭1803 شخصیات اسلامی بہنوں کو مدنی رسائل دیئے گئے۔ جبکہ ٭ 512 تعلیمی اداروں میں درس اجتماعات منعقد ہوئے۔تعویذاتِ عطّاریہ اسلامی بہنوں کی غم گُساری کیلئے ملک و بیرونِ ملک 104مقامات پرتعویذاتِ عطّاریہ کے بستے لگائے گئے جن میں تعویذاتِ عطّاریہ اور اوراد و وظائف کے ذریعے 32517 اسلامی بہنوں کو تعویذاتِ عطّاریہ اور روحانی علاج پیش کئے گئے۔