Brailvi Books

فیضان امام اہل سنت صفرالمظفر1440نومبر2018
66 - 70
شخصیات کی مدنی خبریں
علمائے کِرام سے ملاقاتیں مجلسِ رابطہ بالعلماء کے ذمّہ دار اسلامی بھائیوں نے پچھلے دنوں جن عُلَما و مَشائخ سے ملاقاتیں کیں ان میں سے چند کے نام پیشِ خدمت ہیں: پاکستان: ٭مفتی رِضاءُ المصطفیٰ ظریفُ القادری صاحب (جامعہ قادریہ گوجرانولہ) ٭مفتی انصار احمد عباسی (ناظِم جامعہ ضیاءُ القراٰن ساہلیاں، کشمیر) ٭مولانا محمد نعیم رضوی صاحب (مہتمم دارُ العُلوم غوثِیہ رضویہ مظہر الاسلام، سمندری، سردارآباد) ٭پیر مظفّر حسین قادری صاحب (عبد الحکیم ضلع خانیوال، پنجاب)  ٭مولانا محمد خالِد رضوی برکاتی صاحب (خطیب جامع مسجد عبداللہ، گوجرہ، سردارآباد) ٭مفتی نذیر احمد قریشی صاحب (خطیب نوری عید گاہ، روہیلانوالی، ضلع مظفرگڑھ) ٭پیر فیض الحبیب اشرفی صاحب (مدرسہ فیض الاسلام، پاک پتن) ٭مولانا محمد طاہر نوری صاحب (مرکزی دارالعلوم غوثیہ، حویلی لکھا، ضلع اوکاڑہ) ٭مولانامحمد فضل الرحمٰن اوکاڑوی صاحب (مہتمم جامعہ اشرفُ المدارس، اوکاڑہ) ٭قاری کرامَت علی نعیمی صاحب (عالمی ایوارڈ یافتہ قاری، سردارآباد فیصل آباد) ٭صاحبزادہ مولانامحمد نعیمُاللہ نوِری صاحب (ناظمِ اعلیٰ جامعہ حَنْفیہ فریدیہ، بصیرپورضلع اوکاڑہ)  ٭مولانا محمد اکبر اختر القادری صاحب (مُدرّس جامِعہ رکن الاسلام، زم زم نگر حیدر آباد) ٭مولانا امتیاز اطہر مصطفائی صاحب (نائب بانی ادارة المصطفی، گوجرانولہ) ٭مولانا پیر آصف ہزاروی صاحب (خطیب جامعہ مسجد غوثیہ، وزیرآباد، ضلع گوجرانوالہ)  ٭میاں جلیل صاحب (سجّادہ نشین میاں شیر محمد، شرقپور شریف) ٭مُفتی اَکمل قادری صاحب (دارالافتاء جامعہ نظامیہ، مرکز الاولیاء لاہور) ٭مُفتی فضل منّان صاحب (جامِعہ قادریہ رشکی، مردان) ٭پیر رحمت کریم صاحب (جامعہ کریمیہ و آستانہ عالیہ ڈاگ اسماعیل خیل) ٭پیر شمسُ الامین صاحب (آستانہ عالیہ مانکی شریف) ٭مولانا گل شہزادہ عرف باچہ جی صاحب (آستانہ عالیہ اسپنخڑ شریف، مہمند ایجنسی) ہند: ٭برادرِ تاجُ الشّریعہ حضرت مولانا منّان رضا خان عرف منّانی مِیاں صاحب  (مدینۃ الرضا بریلی شریف) ٭مولانا امجد علی مِصباحی صاحب (شیخُ الحدیث دارُالعُلوم محبوب سبحانی، کرلا) ٭مفتی سید شاکِر حسین مِصباحی صاحب (صدر شعبہ اِفتاء دارُالعلوم محبوبِ سبحانی، ممبئی) ٭مولانا محمد فاروق نِظامی صاحب (صدرُ المدرِّسین دارُالعلوم غوثیہ ضِیاء القرآن،ممبئی) ٭مولانا مفتی منظر اشرفی صاحب (دارالعلوم حِجازیہ چشتیہ، گھاٹکوپر) ٭مولانا محمد عمران رضا اَشْرفی صاحب (امام و خطیب جامع مسجد شاہی مدنی، بھاگلپور)  ذمہ دار اِسلامی بھائیوں نے دورانِ ملاقات ان علمائے کِرام کو دعوتِ اِسلامی کا تعارف پیش کیا اور ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ اور مکتبۃُ المدینہ کی کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔عُلما و شخصیات کی مَدَنی مراکِز آمد ٭بغداد شریف میں واقع دربارِ غوثِ اعظم رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی مسجد کے امام شیخ ڈاکٹر انس محمودخلف حَفِظَہُ الله کی عالَمی مَدَنی مرکزفیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں تشریف آوری ہوئی جہاں آپ نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، مرکزی جامعۃُ المدینہ اور مَدَنی چینل کے مختلف شعبہ جات کا دورہ فرمایا اور مدنی چینل کو تأثرات دیتے ہوئے خدماتِ امیرِ اہلِ سنّت و دعوتِ اسلامی کو خوب سراہا۔ ٭صاحبزادۂ غازیِ مِلّت تاجُ العلماء سیّد نورانی میاں صاحب دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جامعۃ المدینہ جوہانسبرگ ساؤتھ افریقہ اور ٭مولانا پیر سید عرفان شاہ مشہدی صاحب دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے خلیج کی ایک رِیاست میں دعوتِ اِسلامی کےمَکتبۃُ المدینہ کادورہ فرمایا۔ ٭دارالعلوم پریٹوریا ساؤتھ افریقہ کے پرنسپل حضرت مولانا مفتی اکبر ہزاروی صاحب اور چیئرمین رؤیتِ ہلال کمیٹی پاکستان مفتی منیبُ الرحمٰن صاحب کی دِیگر عُلمائے کِرام کے ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اور جامِعۃ المدِینہ اسٹیچ فورڈ برمنگھم یوکے آمد ہوئی۔ جبکہ ٭ثروت اعجاز قادری صاحِب (سربراہ سیاسی جماعت) نے فیضانِ مدینہ اور المدینہ لائبریری زم زم نگر حیدرآباد کا دورہ کیا۔
شخصیات سے ملاقاتیں مجلسِ رابطہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پچھلے دنوں جِن شخصیات سے ملاقاتیں کیں ان میں سے چند کے نام یہ ہیں: ٭میاں مناظر علی رانجھا (سابقہ صوبائی وزیر، ایم پی اے بھیرووال) ٭جی ایم جمال (جنرل سیکریٹری پاکستان فیڈریشن یونین آف جرنلسٹس) ٭سیّد محمود ناصر (انسپکٹر جنرل محکمہ جنگلات اسلام آباد) ٭عطا ملک (صدر چیمبر آف کامرس کراچی) ٭منیجر سلمان احمد (منیجر پریس کلب لاہور) ٭راجہ بشارت (رکنِ قومی اسمبلی، راولپنڈی) ٭سہیل جنجوعہ (ڈائریکٹر میڈیا ایڈورٹائزنگ، مرکز الاولیاء لاہور) ٭ایس ایم