بیرونِ ملک کی مدنی خبریں
(Overseas Madani News)
جانشینِ امیرِاہلِ سنّت کا سفرِ ِیوگنڈا شہزادۂ عطّارحضرت مولانا ابو اُسید عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے یکم اگست 2018ء کو ایسٹ افریقہ کے ملک یوگنڈا کی جانب مدنی سفر فرمایا جہاں مختلف شہروں میں سنّتوں بھرے اجتماعات اور مدنی حلقوں میں بیانات اور عُلَما و شخصیات و دیگر مقامی عاشقان ِرسول سے ملاقاتوں کا سلسلہ رہا۔مسجد کا افتتاح 26اگست 2018ء کو اسکاٹ لینڈ(Scot land) میں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک مسجد (East Kilbride) کا افتتاح ہوا۔مکتبۃ المدینۃ العربیۃ کا افتتاحدعوتِ اسلامی کے تحت 12 اگست 2018ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ممبئی ہند میں مکتبۃ المدینۃ العربیۃ کی شاخ کا افتتاح کردیا گیا۔ اس موقع پر ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع میں سرپرست دعوتِ اسلامی ہند، خلیفۂ مفتیِ اعظم ہند حضرت علّامہ مولانا مفتی عبدالحلیم رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور رکنِ شوریٰ سیّد عارف علی عطّاری سمیت عُلَما و مشائخ اور عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یاد رہے! ملک و بیرونِ ملک مکتبۃ المدینۃ العربیۃ کی 8 شاخیں قائم ہیں جہاں سے بالخصوص عرب ممالک کی مطبوعہ نادر و نایاب کتابیں مناسب قیمت پر حاصل کی جا سکتی ہیں نیز مفتیانِ کرام،علمائے کرام، محققین حضرات اور طلبائے کرام کو خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا جاتا ہے۔اراکینِ شوریٰ کے بیرونِ ممالک میں مدنی کام٭رکنِ شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطّاری نے ساؤتھ افریقہ کا مدنی سفر فرمایا جہاں کیپ ٹاؤن(Cape Town) سمیت کئی مقامات پر ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماعات، مدنی حلقوں میں بیانات اور دیگر مدنی کاموں میں شرکت کی ترکیب رہی۔ ٭رکنِ شوریٰ سیّدعارف علی عطّاری نے 20اگست 2018ءکوہندسے کویت کا سفر فرمایا۔ جبکہ ٭رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطّاری نے ایک خلیجی ملک کا سفر فرمایا جہاں تین دن کے سنّتوں بھرے اجتماع میں مقامی ذمّہ داران اور دیگرعاشقانِ رسول کو مدنی پھولوں سے نوازا۔تین دن کا تربیتی اجتماع مجلس جامعۃ المدینہ ہند کے تحت جبل پور میں 8، 9، 10 اگست 2018ء کو ہند کے جامعات المدینہ کے اساتذہ و ناظمینِ کرام کا تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔ جن اساتذہ وناظمین کے درجات کا رزلٹ نمایاں رہا انہیں بدستِ رکنِ شوریٰ سیّد عارف علی عطّاری فرحت نامے پیش کئے گئے نیز رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطّاری اور رکنِ شوریٰ مولاناحاجی محمداسد عطّاری مدنی نے بھی بذریعہ انٹرنیٹ شُرَکا کو تربیت کےمدنی پھول ارشاد فرمائے۔