Brailvi Books

فیضان امام اہل سنت صفرالمظفر1440نومبر2018
64 - 70
بیش 2270 محارم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی، مدنی انعامات کے 600 رسائل تقسیم کئے گئے اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوششوں سے 240 محارم اسلامی بھائیوں نے3 دن ،18 اسلامی بھائیوں نے 12 دن اور 19 اسلامی بھائیوں نے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفرکی سعادت حاصل کی۔٭مجلس تقسیم رسائل کے تحت نگران مجلس تقسیمِ رسائل پاکستان نے رسائل ریکس (Racks) کی تنصیب، تقسیمِ رسائل اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی سالانہ بکنگ کے لئے باب المدینہ کراچی اور مرکز الاولیاء لاہور کی مختلف مارکیٹوں کا مدنی دورہ فرمایا اورتاجران میں مدنی حلقے لگائے۔٭ ”مدنی چینل عام کریں مجلس“ کے تحت 12، 13، 14اگست 2018ء کو مرکز الاولیاء لاہور سے ایک مدنی قافلے نے K.P.K پشاور کی جانب سفر کیا جس میں اس مجلس کے نگرانِ مجلس پاکستان نے بھی شرکت فرمائی۔ دورانِ مدنی قافلہ مختلف کیبل آپریٹرز سے ملاقاتوں اور دیگر مدنی کاموں کا سلسلہ رہا۔
شامی عالمِ دین کے امیرِ اہلِ سنّت کے بارے میں تأثرات
شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہاگست2018ء بمطابق 1439ھ  میں حجِ بیت اللہ کی سعادت پانے کے لئے حرمِ مکۂ مکرمہ میں حاضر ہوئے۔ دمشق (شام) کے مشہور عالمِ دین شیخ ڈاکٹرمحمودناصر الحوت مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے حج کے بعد مکۂ مکرمہ میں  ایک محفل میں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے بارے میں   اپنے جذبات کا اظہار کچھ یوں کیا: (اردو ترجمہ)
آج مجھے اس مردِ قلندر سے مل کر بہت خوشى ہورہى ہے جو اکىلے اپنى ذات  مىں انجمن ہیں۔ مىں آج  کے اس مبارک اجتماع  میں آپ  لوگوں کو نصىحت کرتا ہوں کہ اللہ کے اس نیک بندے کے دامن سے  ہمیشہ منسلک رہیں اور ان کے عطا کردہ مدنی پھولوں پر عمل کرتے رہیں۔
آج سے دو سال قبل مجھے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں  ان سے ملاقات کا موقع ملا اور پہلی ہی ملاقات میں ان کی محبت میرے دل میں گھر کرگئی۔میں نے آپ جیسا باادب شخص کوئی نہیں دیکھا اور یقیناً جو لوگ سرور کونىن صلى اللہ تعالىٰ علیہ  وآلہ وسلم کے قدموں سے نسبت پالىتے ہىں وہ با ادب ہوجاتے ہىں کیونکہ فرمانِ مصطفےٰ صلى اللہ تعالىٰ علیہ  وآلہ وسلم ہے:مجھے میرے رب نے بہترین ادب سکھایا۔(جامع صغیرللسیوطی،ص25 حدیث:310) ہمارا دىنِ اسلام شروع سے آخر تک ادب ہى ادب ہے۔