Brailvi Books

فیضان امام اہل سنت صفرالمظفر1440نومبر2018
60 - 70
پینے سے پہلے سات بار دُرودِ ابراہیم پڑھ لیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللہ تعالٰی گردے کی بیماری اور پیشاب کی جلن وغیرہ دور ہوجائے گی۔(بیمار عابد، ص32)گُردوں کے درد کے دو گھریلوعلاج:(1)خربوزے کے تھوڑے سے بیج چِھیل کر روزانہ کھا لیجئے اور اوپر پانی پی لیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ گُردے کے درد میں راحت ملے گی۔ (2)مُولی اور اس کے پَتّے، ککڑی، کھیرا، تربوز، خربوزہ کثرت سے کھانا بھی اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ گردے کے درد سے نَجات کا باعِث ہوگا۔(گھریلو علاج، ص55)گردوں کے درد کا روحانی علاج:ایک بار دُرود شریف پڑھ کر ہر بار بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کے ساتھ سُوْرَۃ اَلَمْ نَشْرَحْ7بار پھر آخر میں ایک بار دُرود شریف پڑھ کردم کردیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ گردے کا درد ختم ہوجائے گا۔(بیمار عابد،ص31)گردے ناکارہ ہونے کی علامات: پیشاب کا بننا بند یا بہت کم ہوجانا، شدید کمزوری، جسم پر سوجن، ہائی بلڈ پریشر۔اگر گُردے ناکارہ ہوجائیں: اگر کسی کے گُردے فیل ہوں اور وہ طویل مدّت تک انجیر استعمال کرے تو بِفَضْلِہٖ تَعَالٰی اُس کو صحّت مل سکتی ہے۔(گھریلو علاج، ص112)
نوٹ:اس مضمون میں درج کوئی علاج یا نسخہ گردوں کے ڈاکٹر (Urologist) سے مشورے کے بغیر استعمال نہ فرمائیں۔
اے ہمارے پیارے اللہ پاک!ہمیں گردوں سمیت جسم کے دیگر تمام اعضاء کے امراض سے محفوظ فرما اور تیری عبادت میں بسر ہونے والی طویل زندگی عطا فرما۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
نوٹ: اس مضمون کی طبی تفتیش ’’مجلس طبی علاج (دعوتِ اسلامی)‘‘کے ڈاکٹر محمد کامران اسحاق عطاری نے فرمائی ہے۔