Brailvi Books

فیضان امام اہل سنت صفرالمظفر1440نومبر2018
53 - 70
تعزیت وعیادت
(شیخِ طریقت، امیرِ اہلِسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی، حضرتِ عّلامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس  عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے صوری(Video)اور صَوتی (Audio)پیغامات کے ذریعے دکھیاروں اور غم زدوں سے تعزیت اور بیماروں سے عیادت فرماتے رہتے ہیں ان میں سے منتخب پیغامات ضرورتاً ترمیم کے ساتھ پیش کئے جا رہے ہیں)
مولانا حافظ ظہور احمد سعیدی صاحب کی عیادت
نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم
سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے حضرت علّامہ مولانا حافظ ظہور احمد سعیدی صاحب! (خطیب و امام جامع مسجد احباب، ناظم آباد،  باب المدینہ کراچی)
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ!
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین کے ذریعے آپ کی علالت کی اطلاع ملی اور یہ بتایا گیا کہ آپ جناح اسپتال میں ایڈمٹ ہیں اور انجیوگرافی (Angiography) ہونی ہے۔ اللہ کریم آپ کو شفائے کاملہ، عاجلہ، نافعہ عطا فرمائے۔ صحتوں، راحتوں، عافیتوں، دینی خدمتوں بھری طویل زندگی عطا فرمائے، مَا شَآءَ اللّٰہ 30سال سے آپ امامت و خطابت کے فرائض مسجدِ احباب میں سَر انجام دے رہے ہیں، اللہ تعالیٰ آپ کو برکتیں اور برکتیں اور برکتیں عطا فرمائے، دونوں جہاں کی بھلائیاں آپ کا مقدر کرے۔ حضورِ والا! میری بےحساب مغفرت کی دعا فرمائیے گا۔ اللہ ربُّ العزت آپ کو خوش رکھے، ہمت رکھئے گا، لَابَاْسَ طَہُوْرٌ اِنْ شَآءَ اللہ، لَابَاْسَ طَہُوْرٌ اِنْ شَآءَ اللہ، لَابَاْسَ طَہُوْرٌ اِنْ شَآءَ اللہ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
قَبْر کی پُکار
نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم
سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے منیب عطاری، حبیب عطاری!
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ!
خبر ملی کہ آپ کے والدِ محترم قمر زمان عطاری کا فالج اور برین ہیمرج کے بعد  9ذی القعدۃ الحرام 1439ہجری کو بعمر 50سال انتقال ہوگیا، اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَؕ  ۔میں تمام سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں، سب صَبْر کریں، ہمت رکھیں، مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے حبیب بھائی اور منیب بھائی مدنی قافلے میں سفر کریں اور اس کا ثواب مرحوم کو ایصال کریں اور ہوسکے تو 2500 روپے کے مدنی رسائل مکتبۃُ المدینہ سے خرید کر تقسیم فرمائیں۔(اس کے بعد امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دُعا فرمائی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے، رسالہ ”نصیحتوں کے مدنی پھول“ سے یہ حدیثِ قدسی پڑھ کر سنائی:) اے ابنِ  آدم! قبر ہر روز تجھ سے مخاطب ہوکر کہتی ہے: اے آدمی! (آج تو) تُو میرے اوپر (اکڑ اکڑ کر) چل رہا ہے لیکن (کل) تجھے میرے اندر غم سہنا ہوگا۔ میرے اوپر تو خواہشات تیری خوراک ہے لیکن میرے اندر تُو کیڑوں کی خوراک بنے گا، اے ابنِ آدم! میں وحشت کا گھر ہوں، میں آزمائش کا گھر ہوں، میں تنہائی کا گھر ہوں، میں اندھیرے کا گھر ہوں، میں سانپ اور بچھوؤں کا گھر ہوں لہٰذا مجھے آباد کر برباد نہ کر۔(نصیحتوں کے مدنی پھول، ص11،10)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
حادِثے میں فوت ہونے والوں کے لئے دعائے عطّاؔر:
پچھلے دنوں زَم زم نگر حیدرآباد سے بابُ المدینہ کراچی آنے والی ایک گاڑی کا ٹرک سے تصادم ہوگیا۔ جس میں میمن گوٹھ (اطراف ملیر بابُ المدینہ کراچی) کے ایک ہی خاندان کے  کچھ افراد سمیت آٹھ افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوئے۔   شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے زخمی کے لئے دُعائے صحت اور مرحومین کیلئے دعائے مغفرت فرمائی اور لواحقین سے تعزیت بھی کی۔
تعزیت و عیادت کے مختلف پیغامات
شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صُوری پیغامات (Video Messages) کے ذریعے٭مدنی چینل کے ڈائریکٹر شہزاد گھانچی سے ان کے10یا11ماہ کے مدنی منّے شیبان رضا (بلدیہ ٹاؤن بابُ المدینہ کراچی) اور ٭کامران و رضوان عطاری سے ان کے والدِ محترم کے انتقال کی خبر ملنے پر تعزیت فرمائی اور مسجد بنانے،تقسیمِ