Brailvi Books

فیضان امام اہل سنت صفرالمظفر1440نومبر2018
44 - 70
دسمبر 1262ء کو حسبِ معمول اپنے وظائف میں مشغول تھے کہ آپ کے صاحبزادے  شیخ صدرُ الدّین عارف رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نے ایک نورانی شخص کو دیکھا، اُنہوں نے ایک رُقْعَہ آپ کے والد ماجد کو دینے کے لئے کہا، صاحبزادے حجرہ میں داخل ہوئے اور رُقْعَہ پیش کرکے باہر آگئے۔ تھوڑی دیر بعد اندر سے آواز آئی: وَصَلَ الْحَبِیْبُ اِلَی الْحَبِیْبِ یعنی دوست دوست سے مل گیا۔ صاحبزادے جلدی سے اندر گئے تو دیکھا کہ والدِ محترم وصال فرما چکے ہیں۔(سیرت بہاؤ الدین زکریا، ص189مفہوماً)
مزارِ مبارک مدینۃ الاولیاء ملتان شریف پنجاب پاکستان میں زیارت گاہِ خاص و عام ہے۔
اللہ پاک  کی ان  پر رحمت ہو  اور ان کے صدقے  ہماری  بے حساب مغفرت ہو ۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم