Brailvi Books

فیضان امام اہل سنت صفرالمظفر1440نومبر2018
35 - 70
شمس الائمہ سرخسی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں:” فإن الجنس عندنا يحرم النساء بانفراده“ ترجمہ : ہمارے نزدیک صرف جنس ایک ہونا بھی ادھار کو حرام کر دیتا ہے۔(المبسوط للسرخسی،جز12،ج 6،ص143)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کمیشن ایجنٹ کا زائد قیمت پر چیز بیچنا :
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کمیشن ایجنٹ کمپنی ریٹ سے زیادہ قیمت پر چیز بیچ کر اضافی رقم خود رکھ سکتا ہے؟
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جواب: شرعی قوانین کی رو سے  بروکر ایک نمائندہ ہوتا ہے خود پارٹی نہیں ہوتا بلکہ دو پارٹیوں کو ملوارہا ہوتا ہے ۔سودا اگر زیادہ پیسوں میں ہوتا ہے تو اس پر لازم ہے کہ مال بیچنے والے کو اسی قیمت سے آگاہ کرے جس قیمت میں مال بکا ہے  اور پوری قیمت بیچنے والے کے حوالے کرے اصل قیمت میں سے خود رکھنا اور مالکان کو آگاہ نہ کرنا یہ حرام فعل ہے نہ ہی یہ اضافی رقم اس کیلئے حلال ہوگی۔یہ صرف اپنی مقررہ کمیشن کا حق دار ہے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم