Brailvi Books

فیضان امام اہل سنت صفرالمظفر1440نومبر2018
30 - 70
هٰذَا أَخٌ لِيْ لَمْ تَلِدْهُ أُمِّيْ
وَلَيْسَ مِنْ نَّسْلِ أَبِيْ وَعَمِّيْ
فَدَیْتُہ مِنْ مُخْوِل مُعِمّ
فَاَنْمِهِ اللّٰهُمَّ فِيْمَا تُنْمِيْ
”یہ میرے وہ بھائی ہیں جو میری ماں سے پیدا نہیں ہوئے اور  یہ میرے والد اور چچا کی نسل سے بھی نہیں ہیں لیکن میں ان پر اپنے معزز ماموں اور چچا فدا کرتی ہوں ، اے اللہ تو ان کی بہترین پرورش فرما“
حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ تعالٰی عنہا نے فرمایا: اے شیماء! انہیں اس گرمی میں لئے کہاں آگئی ہو؟ عرض کی: اے ماں!ان کو گرمی نہیں پہنچ رہی! کیونکہ دھوپ سے حفاظت کے لئے ان پر ایک بادل سایہ فگن رہتا ہےجب یہ چلتے ہیں تو بادل بھی چل پڑتاہےجب یہ رُک جاتے ہیں تو بادل بھی رُک جاتا ہے۔(سیرۃ حلبیہ،ج1،ص150ملخصاً، سبل الہدیٰ والرشاد،ج 1،ص381)
اللہ پاک کی ان پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
٭…ماہنامہ فیضانِ  مدینہ، باب  المدینہ کراچی