نسب کے باعث تکبر کرنا
(5) نسب کے سبب اپنے آپ کو بڑا جاننا،تکبر کرنا، جائز نہیں۔ (فتاویٰ رضویہ،ج255،ص23)
اپنے طور پر ترجمۂ قراٰن پڑھنے کا نقصان
(6) قرآنِ عظیم کے مطالب(معانی) سمجھنابلاشبہ مطلوبِ اعظم ہے مگر بے علمِ کثیر و کافی کے ترجمہ دیکھ کر سمجھ لیناممکن نہیں بلکہ اس کے نفع (فائدہ)سے اس کا ضرر(نقصان) بہت زیادہ ہے جب تک کسی عالم ماہر کامل سنی دین دار سے نہ پڑھے۔(فتاویٰ رضویہ،ج382،ص23)
کفار سے کام سیکھنا کیسا؟
(7) کوئی فی نفسہ جائز کام کفار سے سیکھنے میں حرج نہیں اگر چہ انھیں کی ایجاد ہو جیسے گھڑی، تار، ریل وغیرہا۔(فتاویٰ رضویہ،ج 458،ص23)
عطّار کا چمن، کتنا پیارا چمن!
رونے والی آنکھیں مانگو،رونا سب کا کام نہیں
(1) خوفِ خدا و عشقِ مصطفےٰ مىں رونا بھی اللہ پاک کی ایک نعمت ہے، جسے خوفِ خدا و عشقِ مصطفےٰ مىں رونا نہ آئے اُسے (ریاکاری سے بچتے ہوئے) رونے کى بَتکلُّف کوشش کرنى چاہئے۔(مدنی مذاکرہ، یکم ربیع الاول1439ھ)
بیعت کس لئے کی جائے؟
(2) کسی بھی جامع شرائط پىر سے دُنىوى کام کے لئے بیعت نہ کی جائے بلکہ نفس و دل کی اصلاح، نىک اعمال کى کثرت کی توفیق، ایمان کی سلامتی و دین پر استقامت پانے کے لئے (بیعت) کی جائے۔(مدنی مذاکرہ، 22صفرالمظفر1439ھ)
پاکستان بہت بڑی نعمت ہے
(3) وطنِ عزیز پاکستان ہمارے لئے بہت بڑی نعمت ہے اِس کی تعمیر میں ہم سب کو حصہ لینا چاہئے۔ اے کاش! ہمارا ملک حقیقی معنوں میں اسلام کا مضبوط قلعہ بن جائے۔(مَدَنی مذاکرہ،17رمضان المبارک1437ھ)
اچھی صحبت کی برکت
(4) رَنگ باتوں سے کم اور صحبت سے زیادہ چڑھتا ہے، لہٰذا اچّھوں کی صحبت اپنائیے۔(مَدَنی مذاکرہ،25ذوالحجۃ الحرام1435ھ)
کھانسی کا گھریلو علاج
(5)اگر کھانسی بہت زیادہ ہوتو ہر ایک گھنٹے بعدایک عدد لونگ اچھی طرح چباکر لُعاب سمیت نِگلنا مفید ہے۔(مدنی مذاکرہ، 4رجب المرجب1438ھ)
عالمِ دین بنائیے
(6) ہر مسلمان کو چاہئے کہ کم از کم اپنے ایک بیٹے اور بیٹی کو عالِم و عالِمہ ضرور بنائے۔(مَدَنی مذاکرہ،10محرم الحرام1436ھ)