مدنی رسائل کے مطالَعہ کی دھوم دھام
شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے گزشتہ ماہ درج ذیل مَدَنی رسائل پڑھنے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے والوں کو دُعاؤں سے نوازا:(1)یا ربَّ المصطفےٰ!جو کوئی رسالہ ’’ویران محل“کے24صَفْحات پڑھ یا سُن لے اُس کا دل جلوۂ مصطَفےٰ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے آباد فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی: تقریباً 2لاکھ16ہزار717اسلامی بھائیوں اور تقریباً1لاکھ63ہزار752اسلامی بہنوں نے یہ رسالہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ (2)یا ربَّ المصطفےٰ! جو کوئی رسالہ ’’سیِّدی قطب مدینہ“ کے 18صفحات پڑھ یا سُن لے اسے جنّتُ البقیع میں مَدفَن نصیب فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی: تقریباً64ہزار496اسلامی بھائیوں اور تقریباً1لاکھ 76ہزار 96اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا۔ (3)یااللہ! جو کوئی رسالہ ’’کراماتِ عثمانِ غنی“ کے 30صفحات پڑھ یا سُن لے اسے حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ کے خزانے سے حصّہ عطا فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی: تقریباً 2لاکھ 17ہزار 432اسلامی بھائیوں اور تقریباً1لاکھ52ہزار121اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا۔ (4)یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی رسالہ ’’درخت لگایئے ثواب کمایئے“ کے 23صفحات پڑھ یا سُن لے اس کو سبز سبز گنبد کے سائے میں شہادت، جنّتُ البقیع میں مدفن اور جنّتُ الفردوس میں اپنے مدنی حبیب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس عطا فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی:تقریباً2لاکھ1ہزار570اسلامی بھائیوں اور تقریباً1لاکھ39ہزار183اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا۔