شخصیات کی مدنی خبریں
مدنی کورسز٭16ذوالحجۃ الحرام 1439ھ سے باب المدینہ کراچی، مدینۃ الاولیاء ملتان، سردارآباد فیصل آباد اور گجرات میں واقع اسلامی بہنوں کی مَدَنی تربیَت گاہوں میں 12 دن کا”مدنی کام کورس“ ہوا۔٭ 30 ذو الحجۃالحرام 1439 ھ سے زم زم نگر حیدرآباد، مدینۃ الاولیاء ملتان، سردار آباد فیصل آباد اور گجرات میں واقع اسلامی بہنوں کی مدنی تربیَت گاہوں میں 12 دن کا”فیضانِ نماز کورس“ ہوا۔ ٭30 ذی الحجۃ الحرام 1439ھ ہی سے باب المدینہ کراچی میں 12 دن کا ”خصوصی اسلامی بہن کورس“ ہوا جس میں بِالخصوص خصوصی(Special) اسلامی بہنوں میں مدنی کام کرنے کے طریقے سکھائےگئے۔مجلس تجہیزو تکفین پچھلے دنوں خواتین کو غسلِ میت دینے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیَت کے لئے ملک بھر میں تربیتی اجتماعات منعقِد کئے گئے جن میں 6 ہزار 703 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ 359مقامات پر اجتماعِ ذکرو نعت برائے ایصالِ ثواب ہوئے جن میں7394 کتب و رسائل تقسیم کئے گئے۔مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم ٭مجلس رابطہ و شعبۂ تعلیم کے تحت اسلامی بہنوں کی تربیَت کےلئے 9اگست 2018ء کو جلال پور بھٹیاں میں مدنی حلقہ لگایاگیا جس میں کئی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ان اسلامی بہنوں میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ بھی تقسیم کیا گیا۔ ٭شعبۂ تعلیم کے تحت 8 ستمبر 2018ءکو بابُ المدینہ کراچی میں خواتین ٹیچرز کےلئے تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی ٹیچرز نے شرکت کی۔٭مجلس رابطہ کی ذمہ داران اسلامی بہنوں نے 8 ستمبر 2018ء کو عطّارآباد جیکب آباد میں خواتین ٹیچرز سے اسکول میں جاکر ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات انہیں مَدَنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی پیش کی۔ شعبۂ تعلیم کے مدنی کاموں کی کارکردگی اگست 2018ء میں 12 سو 24 خواتین شخصیات نےہفتہ وارسنّتوں بھرےاجتماع میں شرکت کی۔ ٭1315 شخصیات کو مدنی رسائل تحفے میں دیئے گئے۔٭967 درس اجتماعات ہوئے۔٭65 مدارس المدینہ برائے بالغات لگائےگئے۔
اسلامی بہنوں کی بیرونِ ملک کی مدنی خبریں
قبولِ اسلام کی مدنی بہاریں
16 ستمبر 2018ء کو یوکے کے شہر اولڈہیم (Oldham) میں
مبلّغۂ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش سے ایک غیر مسلم خاتون نے اسلام قبول کیا۔
مجلس مختصر کورسز کے مدنی کام٭ستمبر 2018ء کو پاکستان سمیت عَرَب شریف، یوکے، ناروے، اٹلی، فرانس، بیلجیئم، جرمنی، اسپین، ایران، عمان، ہند، نیپال، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ساؤتھ افریقہ، یو ایس اے اور کینیڈا میں”ہفتہ وارسنّتوں بھرا اجتماع کورس“ منعقد ہوئے۔٭اگست اور ستمبر 2018ء میں ماریشس (Mauritius)، دمّام (Dammam) اور ہند کےمختلف شہروں گجرات (Gujarat)، احمدآباد( Ahmad abad)، غونجا (Ghunja)، ہمت نگر (Himatnagar)، مہسانہ (Mehsana)، کچ (Kutch)، سابر کاتھا (Sabarkantha)، بھاراپر (Bharapar) موڈاسا (Modasa)، ورمگام (Vermgam)، کرناٹک (Karnataka)، سرسی (Sarsi)، کاروار (Karwar)، دھارواڈ (Dharward)، بیدر بلگام (Bedar balgam)، میسور (Mysore)، اڈپی (Udpi)، پریہ پٹنہ (Periyapatna)، پونچھ(Poonch)، سری نگر(Srinagar)، رامپور (Rampur)، راجوری (Rajori)، مہاراشٹرا (Maharashtra)، ممبئی (Mumbai)، ناگ پاڑہ (Nagpara)،آگرہ(Aagra)، کانپور (Kanpur)، راجستھان (Rajasthan)، اودیپور (Odepore)، کانکرولی (Kankroli) اور کوٹہ (Kota) میں3 دن کے مدنی انعامات اجتماعات منعقد ہوئےجن میں تقریباً990 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ تجہیز وتکفین اجتماعات ٭اسلامی بہنوں کو تجہیز وتکفین کا طریقہ سکھانےکے لئے اٹلی، ساؤتھ افریقہ، بنگلہ دیش اور ہند میں 72 مقامات پر اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں 1825 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ٭23 مقامات پر ایصالِ ثواب اجتماعات منعقد ہوئے جن میں 9067 کتب ورسائل تقسیم کئے گئے۔ تعویذات عطّاریہ اگست 2018ء میں ملک و بیرون ملک تعویذات عطّاریہ اور اوراد و وظائف کےذریعے 32 ہزار 324 اسلامی بہنوں کو ان کے مسائل کا حل بیان کیا گیا اور تعویذاتِ عطّاریہ دیئے گئے۔