Brailvi Books

فیضانِ مدینہربیع الاول ۱۴40ھ نومبر/دسمبر 2018ء
58 - 59
آمد بسطامی، امجدی، اور صدیقی زون کے مجلسِ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران  مختلف شہروں سے علمائے کرام کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی لے کر  آئے۔ ان میں سے چند کے نام یہ ہیں: ٭مولانا رجب سکندری صاحب (مدرس جامعہ رکن الاسلام، زم زم نگر حیدر آباد) ٭مولانا عبدالوہاب قادری صاحب (شیخ الحدیث جامعہ رکن الاسلام،زم زم نگر حیدر آباد) ٭مولانا معین الدین شاہ صاحب (مہتمم جامعہ امام العلوم بخاری  کہروڑ پکا، پنجاب) ٭مفتی عبد الرحمٰن قادری صاحب (شیخ الحدیث جامعہ غوثیہ  کہروڑ پکا، پنجاب) ٭مولانا صاحبزادہ محمد اسحاق قادری صاحب (امام و خطیب تاجدارِ مدینہ مسجد وہاڑی)٭ڈاکٹر محمد اکرم الازہری صاحب (پروفیسر شعبہ عربی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور) ٭مولانا علی عباس قادری رضوی صاحب (ناظم اعلیٰ جامعہ عربیہ غوثیہ کیرانوالہ سیداں گجرات) ٭پیر سیّد کلمۃُ اللہ شاہ صاحب (مہتمم جامعہ عربیہ غوثیہ، کیرانوالہ سیداں گجرات) ان علمائے کرام نے  عالمی مدنی مرکز میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں شرکت اور امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ملاقات کی،دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ  (visit) کیا اور دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو خوب سراہا۔ ٭سابق وفاقی  وزیر مذہبی امور حاجی حنیف طیب (باب المدینہ کراچی) کی عالَمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی آمد ہوئی جہاں انہوں نے شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہسے ملاقات کی۔ شخصیات سے ملاقاتیں دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ  کے ذمّہ داران نے پچھلے دنوں جن شخصیات سے ملاقاتیں کیں ان میں سے چند کے نام ملاحظہ کیجئے: ٭سیّد یوسف رضا گیلانی (سابق وزیرِ اعظم پاکستان) ٭چوہدری شجاعت حسین (سابق وزیر اعظم پاکستان) ٭چوہدری پرویز الٰہی (اسپیکر پنجاب اسمبلی) ٭مخدوم جاوید ہاشمی (سابق وزیر) ٭شہریار خان آفریدی (وزیر مملکت برائے داخلہ) ٭سلطان ٹکہ خان (سابق وزیر مذہبی اُمور)٭محمد عون چوہدری (پولیٹیکل سیکرٹری برائے وزیر اعظم پاکستان پاکپتن شریف) ٭شعیب صدیقی(سیکرٹری مواصلات Communication) ٭تسنیم احمد قریشی (سابق وفاقی وزیر مملکت داخلہ سرگودھا) ٭سلیم مانڈوی والا (ڈپٹی چیئرمین سینٹ، اسلام آباد) ٭زوار حسین وڑائچ (وزیر جیل خانہ جات پنجاب  مرکز الاولیاء لاہور) ٭محمد نعمان یوسف (ڈپٹی کمشنر پاکپتن شریف) ٭ندیم عباس بھنگو (ڈپٹی کمشنر خوشاب) ٭عقیل کریم ڈھیڈی(معروف تاجر باب المدینہ کراچی) ٭ملک محمد وارث (M.P.A، خوشاب) ٭سعید احمد سعیدی (M.P.A، دارالسلام ٹوبہ) ٭ملک عمر اسلم اعوان (M.N.A، خوشاب) ٭پرویز احمد خان نیازی (M.N.A، خوشاب)  ٭مہر غلام محمد(M.N.A، چنیوٹ)  ٭سردار علی امین گنڈا پور (M.N.A، ڈیرہ اسماعیل خان)