Brailvi Books

فیضانِ مدینہربیع الاول ۱۴40ھ نومبر/دسمبر 2018ء
57 - 59
اے دعوت اسلامی تری دھوم مچی ہے
مساجد کا افتتاح وسنگِ بنیاد 
مجلسِ خُدّام المساجد کے تحت  ٭جامع مسجد رفیق الحرمین (اورنگی ٹاؤن باب المدینہ کراچی) اور ٭جامع مسجد فیضانِ داتا(سردارآباد فیصل آباد) کا افتتاح ہوا  جبکہ  ٭نئی سو سائٹی اعوان ٹاؤن سلطانی کابینہ میں جامع مسجد فیضانِ غوثِ اعظم ٭پاک نبھانی کابینہ کے ڈویژن ضیاءنگر میں جامع مسجد فیضانِ غوثِ اعظم ٭نیو سٹی میرپور کشمیر میں جامع مسجد فیضانِ حسنینِ کریمین کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔اعراسِ بزرگانِ دین پر مجلسِ مزراتِ اولیاء کے مدنی کام مجلسِ مزاراتِ اولیاء کے تحت ٭حضرتِ سیّدُنا بابا فرید الدین گنج شکر علیہ رحمۃ اللہ الاکبر (پاک پتن شریف) ٭حضرت انور شاہ المعروف باوا جی سرکار علیہ رحمۃ اللہ الغفَّار (ٹیکسلا) ٭پیر سیّد عثمان شاہ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ (واہ کینٹ) ٭حضرت خواجہ ابو داؤد محمد صادق رضوی علیہ رحمۃ اللہ القَوی (گوجرانوالہ) ٭ حضرت محمد صدیق نقشبندی  علیہ رحمۃ اللہ القَوی ٭پیر سیّد محسن باروی نقشبندی علیہ رحمۃ اللہ القَوی  ٭حضرت خواجہ صوفی کرامت حسین نقشبندی مجددی علیہ رحمۃ  اللہ القَوی (گوجرانوالہ) اور ٭حضرت  پیر سیّد شاہ سلیمان حسنی علیہ رحمۃ اللہ الغنِی (بلوچستان)  کے سالانہ عرس مبارَک کے موقع پر قراٰن خوانی، اجتماعِ ذکر و نعت،مدنی حلقوں اور مزار شریف پر مدنی قافِلو ں کی آمد کا سلسلہ ہوا۔ عاشقانِ رسول کا مدنی قافلوں میں سفر حضرت ِسیِّد ُنا امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ اور شہدائے کربلا کے ایصال ثواب اور امیرِِِ اہلِ سنّت کی دُعاؤں سے حصّہ پانے کے لئے  10،9،8 محرم الحرام 1440 ھ کو  کثیر عاشقانِ صَحابہ و   اہلِ بیت نے مدنی قافِلے میں سفر کی سعادت حاصل کی۔    مجلسِ مدنی قافلہ  کی جانب سے ملنے والی  کارکردگی کے مطابق مذکورہ ایام میں ملک بھر سے کم و بیش  13 ہزار 635 مدنی قافلوں میں 97 ہزار  206 اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل کی۔ ایوانِ اقبال میں سنّتوں بھرا اجتماع مجلسِ مدرسۃُ المدینہ بالغان کے تحت 14ستمبر 2018ء کو ایوانِ اقبال  مرکز الاولیاء لاہور میں عظیمُ الشّان سنّتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں علمائے کرام سمیت ڈاکٹرز، انجینئرز، تاجر حضرات، سیاسی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلّق رکھنے والے کم و بیش 2500 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ دورانِ اجتماع مدرسۃ المدینہ بالغان میں ناظره قراٰنِ پاک ختم کرنے والے عاشقانِ رسول کو رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطّاری نے مدنی تحائف دئیے۔ مجلسِ آئی ٹی کا سنّتوں بھرا اجتماع مجلسِ آئی ٹی کے تحت 18 ستمبر 2018 ء کو سنّتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطّاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔
عُلمائے کرام سے ملاقاتیں٭مجلسِ رابطہ بالعلماء کے  ذمہ داران نے پچھلے دِنوں اہلِ سنّت کی دینی درس گاہ دارالعلوم جامعہ امینیہ رضویہ (محمد پورہ، سردارآباد فیصل آباد) میں مفتی محمد مسعود احمد حسان صاحب دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور ٭جامعہ محمدیہ معینیہ میں شیخ الحدیث مفتی محمد نذیر احمد سیالوی صاحب (سردارآباد فیصل آباد) سے ملاقات کی اور ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔ علاوہ ازیں مجلس کے ذمّہ داران اسلامی بھائیوں نے  جگر گوشۂ غزالی ِ زماں مولانا پروفیسر مظہر سعید کاظمی شاہ صاحب (مدینۃالاولیاء ملتان شریف) ٭مولانا محمد سعید صاحب (خطیب و امام جامع مسجد دربار بابا فرید گنج شکر، پاکپتن) ٭علامہ مولانا قاری عبدالعزیز سعیدی صاحب (ناظم تعلیمات جامعہ انوار العلوم ملتان شریف) ٭شیخ الحدیث قاری محمد میاں نوازی صاحب (مہتمم دارالعلوم کاظمیہ ضیاءالاسلام مدینۃالاولیاء ملتان شریف) ٭مولانا محمد خالد رضوی برکاتی صاحب(گوجرہ) ٭مولانا محمد یار شاہ صاحب (سابقہ خطیب دربار بابا فرید گنج شکر  پاکپتن) ٭مفتی محمد جاوید سعیدی صاحب(مہتمم جامعہ غوثیہ سعیدیہ ماڈل ٹاؤن بی بہاول پور) ٭مفتی غلام رسول فیضی صاحب (مہتمم جامعہ مفتاح العلوم ڈیرہ غازی خان) ٭مولانا سعید احمد سعیدی صاحب (مہتمم و صدرمدرس جامعہ گلزار مدینہ ڈیرہ غازی خان) ٭ مولاناسیّد محمد اعجاز حسین شاہ صاحب (امام و خطیب جامع مسجد بسم اللہ، ڈیرہ غازی خان) ٭مولانا حافظ طالب حسین صاحب (امام و خطیب جامع مسجد اڈے والی سخی سرور لکھ داتا، ڈیرہ غازی خان) ٭مفتی شاہد رضا مصباحی صاحب (امام و خطیب مرکزی حبیبیہ مسجد یوپی ہند) ٭مفتی محمد مکرم احمد نقشبندی مجددی صاحب (خطیب و امام شاہی فتح پوری مسجد دہلی) سے ملاقات کی اور مکتبۃ ُالمدینہ کے کتب و  رسائل تحفے میں پیش کئے۔وفاقی وزیرِ مذہبی امور سے ملاقات نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطّاری، اراکینِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطّاری، حاجی یعفور عطّاری، حاجی وقار المدینہ عطّاری اور دیگر ذمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے نو منتخب وفاقی وزیرِ مذہبی امور مولانا نور ُالحق قادری  صاحب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا صَوتی پیغام  سنایا جس میں آپ نے نورُ الحق صاحب کو وفاقی وزیرِمذہبی امور بننے پر مبارَکباد اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی آنے کی دعوت دی۔ وزیر موصوف نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کا اعتِراف کرتے  ہوئے عالَمی مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی نیّت کی۔ علما و شخصیات کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ