Brailvi Books

فیضانِ مدینہربیع الاول ۱۴40ھ نومبر/دسمبر 2018ء
53 - 59
6 محرم الحرام 1440ھ کو راولپنڈی کے رہائشی محمد وسیم عطاری کے بچوں کی امّی اُمِّ حسنین عطاریہ اپنی دو بیٹیوں اور  دو بیٹوں سمیت روڈ پار کرنے کے لئے کھڑی تھیں کہ اچانک ایک جیپ بے قابو ہوکر ان پانچوں ماں اور بچوں سے جاٹکرائی جس کے سبب بچوں کا انتقال ہوگیا۔امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس افسوناک واقعے کی اطلاع ملنے پر محمد وسیم عطاری اور دیگر سوگواروں سے بذریعہ صُوری پیغام (Video Message) تعزیت فرمائی اور واقعۂ کربلا کی یاد دلاتے ہوئے انہیں صبر و ہمت سے کام لینے کی ترغیب دلائی۔
تعزیت و عیادت کے مختلف پیغامات
شیخِ طریقت،امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صُوری پیغامات (Video Messages) کے ذریعے ٭امجد عطاری و برادران سے ان کے والد غلام دستگیر (گجرات ہند) ٭احمد عطاری سے ان کے صاحبزادے انتظار حسین (طالبِ علم درجہ خامسہ جامعۃُ المدینہ میرپورخاص) ٭محمد اکرم عطاری سے ان کی بیٹی آمنہ عطاریہ (بابُ المدینہ کراچی) ٭اعجاز یونس عطاری سے ان کی صاحبزادی عائشہ کلثوم (یوکے) ٭سفیر علی اور طیب سے ان کے والد ریاض علی (خوشاب) ٭ثاقب اقبال سے ان کے والد اقبال ٭شادزمان و برادران سے ان کے والد محمد احمد شیخ ٭زین العابدین و برادران سے ان کے والدراجا شیر افضل اویسی چشتی (باب المدینہ کراچی) کے انتقال کی خبر ملنے پر لواحقین سے تعزیت فرمائی اور ایصالِ ثواب کیلئے مسجد بنانے، تقسیمِ رسائل اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ جبکہ٭اعجاز احمد مدنی (مدنی صحرا، مانسہرہ) ٭اُمِّ اریب عطاریہ (باب المدینہ کراچی) اور ٭بنتِ حاجی حنیف عطاری (باب المدینہ کراچی) وغیرہ سے ان کی علالت کی خبر ملنے پر بذریعہ صَوتی پیغام (Audio Message) عیادت فرمائی اور صبر و ہمت سے کام لینے کی ترغیب ارشاد فرمائی۔