منانا جشنِ میلادُ النّبی ہر گز نہ چھوڑیں گے
منانا جشنِ میلادُ النّبی ہر گز نہ چھوڑیں گے
جُلوسِ پاک میں جانا کبھی ہرگز نہ چھوڑیں گے
لگاتے جائیں گے ہم یا رسولَ اللہ کے نعرے
مچانا مرحبا کی دھوم بھی ہرگز نہ چھوڑیں گے
منائیں گے خوشی ہم حَشْر تک جشنِ ولادت کی
سجاوٹ اور کرنا روشنی ہرگز نہ چھوڑیں گے
اگرچہ جان بھی اس راہ میں قربان ہوجائے
مگر نعتِ نبی پڑھنا کبھی ہرگز نہ چھوڑیں گے
نبی کے نام پر سو جان سے قربان ہوجائیں
غلامانِ نبی ذکرِ نبی ہرگز نہ چھوڑیں گے
جو کوئی جس کا کھاتا ہے اُسی کے گیت گاتا ہے
نبی کے گیت گانا ہم کبھی ہرگز نہ چھوڑیں گے
تسلّی رکھ نہ ہو مایوس قَبْر و حَشْر میں عطّارؔ
تجھے تنہا رسولِ ہاشمی ہرگز نہ چھوڑیں گے
وسائلِ بخشش (مُرَمَّم)،ص414
از شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ